علامہ شبیر احمد عثمانی کی سیاسی و ملی خدمات کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ
(پی ایچ ڈی مقالہ)
مقالہ نگار:سید شعیب اختر
نگار مقالہ :ڈاکٹر حافظ ثانی
پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری
Allama Shabbir Ahmad Usmani ki siyasi wa milli khidmat ka tehqiqi wa tanqeedi jaiza
(PhD Maqala)
Maqala nigar: Syed Shoaib Akhtar
Nigar-e-Maqala: Dr Hafiz Sani
#TOOBAA_POST_942
مزید کتب کے لیئے دیکھیئے صفحہ"اکابر علمائے اہل سنت( دیوبند)"۔
٭طوبیٰ کتبِ علامہ شبیر احمد عثمانی٭
٭علامہ شبیر احمد عثمانی - قدرت کی کرم خاص کی نشانی٭
بدر الحسن القاسمی(کویت)
ایک عظیم محدث، بے نظیر مفسر اور بے مثال متکلم کے اوصاف کسی ایک ذات میں قدرت نے اگر قریب کے زمانہ میں جمع کئے تھے تو وہ علامہ شبیر احمد عثمانی کی ذات گرامی تھی۔
آج کا زمانہ وسائل کی کثرت اسباب کی فراوانی، اوردانشگاہوں کی تعداد، انکی وسعت تنوع اور ان میں ہرطرح کی سہولتوں، ترقی یافتہ نظاموں، دور اور نزدیک سے تعلیم دینے کے پروگراموں اور لیبارٹریوں کے باوجود ہر فن ماہر انسان یا متنوع علوم میں مہارت رکھنے والے افراد تیار کرنے سے عاجز ہے۔
جبکہ ہمارا قدیم نظام تعلیم اپنی بہت سی خامیوں اور اسباب ووسائل کے لحاظ سے انتہائی بے سروسامانی کے باوجود وقت کےامام رازی وغزالی بیک وقت کئی علوم کے جامع افراد اور کئی فنون کی ماہر شخصیات پیدا کرتا رہا ہے۔
قریب کے زمانہ ہی کو دیکھا جائےتو حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی، شاہ عبد العزیز دہلوی، شاہ اسماعیل شہید دہلوی، مولانا محمدقاسم نانوتوی، مولانا رشید احمد گنگوھی، علامہ انور شاہ کشمیری جیسے لعل وگہر نہ جانے کتنے پیدا کردیئے ہیں جنکی نظیر سلف صالحین میں بھی ڈھونڈنے سے ہی ملے گی اور بہت تھوڑی تعداد میں۔
اسی طرح کی ایک عظیم شخصیت علامہ شبیر احمد عثمانی کی بھی ہے جو بیک وقت زبردست محدث، بے مثال مفسر اور نامور متکلم سبھی کچھ تھے۔
علامہ محمد انور شاہ جنکی نظیر انکے زمانہ میں چشم فلک نے نہیں دیکھی اور نہ خود انکی نگاہوں نے اپنی مثال دیکھی ہے، وہ علامہ شبیر احمد عثمانی کے بارے میں تحریر فرماتے ہیں :
’’لاجرم علامہ عصر خودمولانا مولوی شبیر احمد صاحب عثمانی دیوبندی مفسر ومحدث ومتکلم ایں عصر اند‘‘۔
اہل نظر ہی اندازہ کرسکتے ہیں کہ اپنے ایک معاصر عالم کے بارے میں جو خود کمال دیانت سے انکی خوشہ چینی کا برملا اظہار کرتا ہو، علامہ انور شاہ کے یہ الفاظ کتنا وزن رکھتے ہیں۔
سچ کہا گیا ہے کہ ’’قدر گوہر شاہ داند یا بداند جوھری‘‘۔
علامہ شبير احمدعثمانی غیر معمولی ذہانت، حافظہ کی بے پناہ قوت رکھنے کے ساتھ بےمثال خطیب، بہترین انشا پرداز اور عربی اردو دونوں زبانوں کے ادیب تھے۔ شعر فہمی اور تنقید کی بھی اچھی صلاحیت رکھتے تھے۔
انہوں نے عربی زبان میں ’’صحیح مسلم‘‘ کی گراں قدر شرح لکھی جسکی تکمیل کی سعادت نامور فقیہ مولانا محمد تقی عثمانی صاحب کوملی جنہوں نےچھ ضخیم جلدوں میں اسکا تکملہ لکھا ہےجو نہایت محققانہ اور بےنظیر ہے۔
علامہ شبیر احمد عثمانی نے اپنے استاذ حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن صاحب کے ترجمہ قرآن پر حواشی لکھے ہیں وہ ایک مختصر تفسیر ہی کی حیثیت رکھتے ہیں اور بڑی جامعیت کے ساتھ تفسیری فوائد لکھے ہیں کہ ان میں ملحدین اور دوسرے معترضین ومستشرقین کے بیشتر اعتراضات کے جواب آگئے ہیں۔
اس کے علاوہ معجزات وخوارق عادات، العقل والنقل، الاسلام،قرآن کا اعجاز، الروح فی القرآن،سجود الشمس، وغیرہ ناموں سے متعدد علمی رسائل لکھے ہیں اور مخالفین اسلام کے شکوک شبہات اوراسلام پر ہونےوالےاعتراضات کاجواب دیا ہے جن سے انکی متکلمانہ شان ظاھر ہوتی ہے اور عقلی استدلال کی بے پناہ قوت اور خدا داد صلاحیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
علامہ شبیر احمد عثمانی عام قسم کےایک عالم دیناور جا ہ طلب یا مال کےخواہاں دنیادارانسان نہیں تھے،بلکہ خدا رسیدہ بزرگ اور شب زندہ دار عابد بھی تھے، آپکا روحانی تعلق حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ سے تھا اور انکے خلفاء میں آپکا شمارہوتا ہےاپنے بلند علمی مقام کے ساتھ آپ ذکر وشغل کے پابند اور زھد وتقوی کے بلند مقام پربھی فائزتھے۔
آپ نے اپنی ظاہری اولاد تو کوئی نہیں چھوڑی البتہ شاگردوں کی بڑی تعداد اور گراں قدر تصنیف کردہ کتابوں کا ذخیرہ چھوڑا ہے جو انکے لئے بلاشبہ صدقہ جاریہ ہے اور اھل علم کے لئے نعمت عظمی، انکی اہم کتابوں میں چند یہ ہیں:
۱۔ فوائد عثمانی (شیخ الہند کے ترجمہ قرآن کے حواشی)۔
۲۔ الاسلام۔
۳۔ العقل والنقل۔
4۔ قتح الملہم (صحیح مسلم کی عربی تحقیقی شرح)۔
۵۔ فضل الباری (بخاری شریف کی درسی تقریروں کانامکمل مجموعہ)۔
6۔ خوارق عادات۔
۷۔ الروح فی القرآن۔
مختلف موضوعات پر مقالات وابحاث کی ایک بڑی تعداد
علامہ عثمانی؛ حجة الاسلام مولانا محمد قاسم نانوتوی کے لسان یعنی ان کے لدنی علوم کے شارح وترجمان کہلاتے ہیں۔
وہ علماء کی مجالس اورعوامی اجتماعات دونو ںمیں مولانا نانوتوی کی تقریر دلپذیر اور آب حیات کے مشکل مضامین کو اس طرح آسان اور تمثیلی رنگ میں پیش فرماتے تھےکہ ان کولوگ بآسانی سمجھ لیتےتھے۔
علامہ سید سلیمان ندوی تحریر فرماتے ہیں :
دیوبند کے حلقے میں اس زمانے میں یہ بات برملا کہی جاتی تھی کہ مولوی شبیر احمد صاحب کو حضرت مولانا محمد قاسم صاحب کے علوم ومعارف پر پورا احتواء اور مکمل عبور ہے وہ حضرت مولانا رحمة الله کے مضامین ومعانی کو اپنی زبان اور اپنے طرز ادا میں اسطرح ادا کرتے تھے کہ وہ دلنشیں ہوجاتے تھے۔
یہ خیال رہے کہ مولانا محمد قاسمؒ کے مضامین نہایت غامض، دقیق اور مشکل ہوتے تھے جن تک عوام کی پہنچ نہیں ہوسکتی تھی، اسلئے ان کے مضامین وحقائق کو سمجھنا پھر زمانہ کی زبان میں انکی تعبیر وتفہیم کوئی آسان بات نہ تھی اور اسی لئے مولاناشبیراحمدکی تقریروتحریر کی تعریف کی جاتی تھی (معارف1950)۔
علامه شبیر احمد عثمانی کی پیدائش 1305ھ مطابق1889م میں ہوئی، انکے والد کانام فضل الرحمن عثمانی تھا، اپنے بیٹے کا نام فضل اللہ اور شبیر احمد رکھا اور اسی نام سےوہ مشہور ہوئے۔
ابتدائی اردو اور فارسی کی تعلیم دار العلوم ہی میں ہوئی، فارسی کے اساتذہ میں مفتی محمد شفیع صاحب کے والد مولانایسین صاحب بھی تھے، عربی کی تعلیم 1319ھ سے شروع ہوئی، اساتذہ میں شیخ الہند مولانا محمودحسن دیوبندی اور مولارسول خان ھزاروی بھی شامل تھے، آپ کی فراغت نمایاں امتیاز کے ساتھ 1325ھ میں ہوئی، کچھ عرصہ مدرسہ فتحپوری میں صدر مدرس رہے، پھر دیوبند بلا لئے گئے، کچھ دنوں بعد اپنا گھر اور زمین بیچ کر وہ حج کے سفر پر روانہ ہوگئے۔
1348ھ میں علامہ انور شاہ کشمیری کے ساتھ ڈابھیل چلے گئے۔
صحیح مسلم اور تفسیر بیضاوی کادرس وہاں آپ کے ذمہ تھا۔
آپ نے1926م میں شاہ عبد العزیز کی بلائی گئی عالمی کانفرنس میں جمعیت علماء کی نمائندگی کی اور کئی مسائل میں ملک عبد العزیزکےسامنے اعلان حق کیا اور شاہ مکہ آپکی تقریروں سے بیحد متاثر ھوا اور دنیا بھر سے آئے ہوئے علماء نے بھی آپ کے علم وفضل اور حق گوئی کا کھلے دل سے اعتراف کیا۔
1354ھ میں آپکو دار العلوم دیوبند کا صدر مہتمم متعین کیا گیا اور دیوبند آگئے، پھر ڈابھیل لوٹے، پھر بیمار ہوکر دیوبند آئے، ملک کی تقسیم کے بعد کراچی ہی میں رہ گئے۔
علامہ عثمانی غیر معمولی فضل وکمال رکھنے والے بے مثال عالم تھے، آپ محدث، مفسر، متکلم ہونے کے ساتھ بے مثال خطیب اور بلند پایہ مصنف بھی تھے۔
انہوں نے مستشرقین کے شبہات واعتراضات کا قلع قمع کیا، ہندؤوں اور عیسائیوں کے اسلام پر حملہ کا جواب دیا، قادیانیوں اور دوسرے ملحدین کو کیفر کردار تک پہنچایا۔
سیاسی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لیا، مسلمانوں کے لئے الگ وطن کے حصول کی جد وجھد میں پیش پیش رہےاور قیادت کی اور کامیابی تک ساتھ دیا، چنانچہ پاکستان کا جھنڈا بلند کرنے کے لئےقائد اعظم نے آپ کا ہی انتخاب کیا اور اسی کو اپنے ملک کے لئے باعث برکت وسعادت سمجھا۔
ملک کی ازادی اور پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد صرف ایک سال اور چار ماہ زندہ رہے، 21 صفر 1369ھ مطابق 13دسمبر1949م کو لاکھوں عقیدت مندوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے اور جان جاں آفریں کے سپرد کردی اور جنت نشان ہوگئے، رحمه الله رحمة واسعة وأسكنه الفردوس الأعلى وأمطر عليہ شآبيب رحمته ورضوانه۔
موضح قرآن مع موضح فرقان
(1) ترجمہ: حضرت امام شاہ عبدالقادر محدث دہلوی
(2) حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی
(1) حاشیہ موضح قرآن ، از: حضرت امام شاہ عبدالقادر محدث دہلوی
(2) حاشیہ موضح فرقان حمید ،از: حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی
(3) بقیہ فوائد (معروف بہ : تفسیر عثمانی) از: شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی
پیشکش : طوبی ریسرچ لائبریری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ قرآن و تفسیر موضح فرقان
سورہ فاتحہ تا نساء
از: شیخ الہند علامہ محمود حسن دیوبندیؒ
فوائد القرآن سورہ مائدہ تا الناس
از :شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ
تعارف وفہرستِ مضامین تفسیر
از : مولانا محمد اشفاق (مترجم انگریزی: تفسیر عثمانی)
اشاعتِ خاص : عالمین پبلیکیشن لاہور
پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تفسیر عثمانی۔جدید
(تسہیل ، تخریج ، اضافہ عنوانات کے ساتھ جدید ایڈیشن)
ترجمہ قرآن و تفسیر موضح فرقان:سورہ فاتحہ تا نساء
از: شیخ الہند علامہ محمود حسن دیوبندیؒ
فوائد القرآن :سورہ مائدہ تا الناس
TAFSEER E USMANI JADEED
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
☆TAFSEER E USMANI
☆THE NOBLE QURAN
(ENGLISH TRANSLATION)
☆URDU TRANSLATION OF QURAN
KNOWN AS : MOUZUH E FURQAN
BY: HAZRAT SHEIKH UL HIND
ALLAMA MAHMOOD HASSAN DEOBANDI
☆URDU TAFSEER (COMMANTERY)
KNOWN AS: TAFSEER E USMANI
BY: SHEIKH UL ISLAM ALLAMA SHABBIR AHMED USMANI
☆ENGLISH TRANSLATION BY:
MUHAMMAD ASHFAQ AHMED
☆SPECIAL EDITION ALAMEEN PUBLICATION LAHORE
Download
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درس ِ قرآن : سورہ فاتحہ و بقرہ
افادات : شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی ۔ مفسر ِ قرآن ، شارح مسلم
منضبط و تدوین : شیخ الحدیث مولانا محمد عبد القادر قاسمی ۔ فاضل ِ دیوبند
پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مشکلات موضح قرآن (موضح قرآن،از: حضرت شاہ عبدالقادر محدث دہلوی، مولانا شبیر احمد عثمانی کے تفسیری حواشی) حصہ دوم
مشکلات موضح قرآن
علماء دیوبند کی تفسیری خدمات
(اردو تفاسیر و تراجم کا تقابلی مطالعہ)
حصہ دوم
از : علامہ اخلاق حسین قاسمی
پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(تفسیر عثمانی کی اک جھلک)
از: کہکشاں ملک
پیشکش: طوبیٰ ریسرچ لائبریری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح الملهم بشرح صحيح مسلم
موسوعة فتح الملهم شرح صحيح مسلم
القشيري- شبير العثماني – محمد رفیع العثماني - نور البشر - محمود شاكر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فضل الباری اردو شرح صحیح البخاری ۔ جلد اول
فضل الباری اردو شرح صحیح البخاری ۔ جلددوم
افادات : محدث یگانہ علامئہ عصرقاسم ثانی شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
ترتیب مراجعت: حضرت مولانا قاضی عبد الرحمن فاضل دارالعلوم دیوبند
پیشکش : طوبی ریسرچ لائبریری
فضل الباری شرح صحیح بخاری جلد: 3
از:شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی
جمع و ترتیب: شیخ الحدیث مولانا عزیزالحق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
افادات: شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی
ضبط و تحریر: مولانا عبدالوحید صدیقی فتحپوری
تعدیل تصحیح و تہذیب : علامہ حبیب الرحمن الاعظمی
پیشکش: طوبیٰ ریسرچ لائبریری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تالیفاتِ عثمانی (مجموعہ رسائل)
شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی
پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(خطبات ِ عثمانی (شیخ الاسلام پاکستان علامہ شبیر احمد عثمانی
علامہ عثمانی کے ملی و سیاسی خطبات و مکتوبات
مرتبہ: پروفیسر مولانا انوار الحسن شیر کوٹی
بر فرمائش ِ خاص : محمود غزنوی
پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی حیات و خدمات علوم اسلامیہ ششماہی انٹرنیشنل (خاص نمبر)
شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی حیات و خدمات
علوم اسلامیہ ششماہی انٹرنیشنل (خاص نمبر)
چیف ایڈیٹر : پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین ثانی
مصنفین :پروفیسر مولاناانوار الحسن شیر کوٹی ،ریحانہ تبسم فاضلی، ڈاکٹر فرحت عظیم، پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین ثانی،اے کے شمس ،عابد علی امنگ ، پروفیسر محمدبلال، ڈاکٹر قاری بدر الدین، علامہ سیّد سلیمان ندوی، مفتی محمدتقی عثمانی ،ڈاکٹر قاری فیوض الرحمٰن، مفتی محمدنعیم،مولانا ڈاکٹر محمداسعد تھانوی ، سیّد شعیب اختر،رضوان احمد ،سعید احمد صدیقی ،محمدپوپلزئی، بشریٰ بیگ ، پروفیسر نسرین وسیم، محمد عمار خان ناصر ،زرینہ قاضی
پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فتح الملہم از مولانا شبیر احمد عثمانی اور منة المنعم از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری کے مناہج کا تقابلی مطالعہ
فتح الملہم از مولانا شبیر احمد عثمانی اور منة المنعم از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری کے مناہج کا تقابلی مطالعہ
(پی ایچ ڈی مقالہ )
تحقیق : حافظ محمد حسان
پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکتوبات شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی
ترتیب و تدوین : پروفیسر محمد انوارالحسن انور شیرکوٹی
پیشکش، نشرر مکرر : طوبیٰ ریسرچ لائبریری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(علامہ شبیر احمد عثمانی ؒ )
از: ابوحمزہ قاسمی
پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانیؒ)
تایف : مولانا پروفیسر انوار الحسن شیرکوٹیؒ
پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی
از:مولانا عبدالصمد صارم
پیشکش: طوبیٰ ریسرچ لائبریری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔