Tuesday, 26 May 2020

تراجم و تفاسیر قرآن علمائے دیوبند اجمالی فہرست

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
تراجم وتفاسیر علمائے دیوبند اجمالی فہرست
فیس بک پر  ہمارے نہایت قابل ِ احترام بزرگ پروفیسر خورشید احمد سعیدی (شعبہ تقابل ادیان ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد) نے  مورخہ 22 اپریل 2020ء کو  ایک سوال تراجم و تفاسیر کے حوالہ سے اہل مسلک کے سامنے پیش کیا تھا ، جس کا لنک درج ذیل ہے ۔
نجانے کیوں یہ محسوس ہوا کہ یہ استفسار براہ راست اس کمترین سے ہے ،احقر نے انھی دنوں کمنٹ میں کچھ تفصیلات پیش کر دی تھی ،مگر جواب مزید تحقیق و تفصیل طلب ہے ، سو اس جواب کے لیئے فوری ردعمل کے طور پر یہ فہرست مرتب کرنا شروع کی گویا یہ میرا محبوب مشغلہ اور موضوع بھی ہے سو       ؎  
یہ سوچ کر کہ غم کے خریدار آ گئے
ہم خواب بیچنے سرِ بازار آ گئے
کرونا وائرس  سےلاک ڈاون کے ان دنوں میں کاروبار بند ، میل جول ختم ، گویا زندگی کی حرکت منجمد ہوگئی ہے ، پھر طرفہ تماشا یہ کے اہل و عیال بھی مجھ سے 1400  کلومیٹردور اپنے ننھیال محصور ، بے اختیاری و بے بسی کا ایسا عالم کہ بے اختیار زبان حال چیخ اُٹھی کہ؎
ناحق ہم مجبوروں پر تہمت ہے مختاری کی
 ان حالات میں آسودگئ دل و جاں کا سب سے بڑا سہارا"مشغولیتِ فہم قرآن" تھا سو میں ہمہ تن اسی میں منہمک و مصروف  تھا،اپنا حال تقریباً 50 دن یہی رہتا کہ   ؎ گوشے میں قفس کے مجھے آرام بہت ہے !
مگر یکایک حالات نے کروٹ لی اورماورائے وہم و گماں اک آفت آن پڑی۔ادھر لاک ڈاون کی کلفتیں اورآزمائشیں اُدھر ہاتھ میں قلم پکڑا ہی تھا کہ 15 شعبان المعظم 1441ھ بڑے ماموں اور ننھیال کے دیگر تین افراد کرونا کا شکار ہوگئے، اک ہفتہ کے اندر اندر ماموں جان ہسپتال ہی میں انتقال کر گئے کرونا کی پابندیاں اور لواحقین کی مجبوریاں بے بسی میں عجیب قیامت کا منظر تھا
یہ عجب قیامتیں ہیں تری رہگزر میں گزراں
نہ ہُوا کہ مَرمِٹیں ہم ، نہ ہُوا کہ جی اُٹھیں ہم
لو سُنی گئی ہماری ، یُوں پِھرے ہیں دن کہ پھر سے
وہی گوشہء قفس ہے ، وہی فصلِ گُل کا ماتم

ہاتھ شل اور ذہن ماوف رہا کئی دن تک طبیعت کسی کام پر آمادہ ہونے کا نام نہیں لیتی تھی ۔ خیر اللہ اللہ کر کے یہ وقت گزرا ، رمضان المبارک کےمقدس ماہ کا آغاز ہوا تو معمولات میں تبدیلی آگئی۔ جمع و ترتیب کا کام قطرہ قطرہ جاری رہا،امید تھی کے 27 کی شب کو فہرست احباب کی خدمت میں نذر کر دوں گا،25 روزے نہایت سکون و اطمینان سے گزر گئے کہ آخری 5 دنوں میں پے در پے ایسے حوادث پیش آئے کہ سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ذہن منتشر ، توجہ بالکل پراگندہ اور دل شکستہ، یاس کے بادل منڈلاتے رہے کہ  " رَبِ اِنِّی مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ " کے مرہم نے مسیحائی کی اور " إِنَّمَا أَشْكُو بَثِّي وَحُزْنِي إِلَى اللَّهِ وَأَعْلَمُ مِنَ اللَّهِ مَا لا تَعْلَمُونَ" کے جام ِ شفا نے اپنا اثردکھایا اور " وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ " کے نعرہ مستانہ نے پھر سے ہمت بندھائی اور سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا ربط وہیں سے جڑ گیا ؎
کبھی فرصت سے سن لینا عجب ہے داستاں میری...!
٭کچھ اہم نکات اس فہرست کے بارے میں ضرور گوش گزار کرنا چاہتا ہوں ان سے صرف ِنظر کر کے  یقیناًقارئین کو کئی اشکالات پیش آئیں گے سو ان کی وضاحت نہایت ضروری ہے بلکہ معزز قارئین سے درخواست ہے یہ معروضات پڑھ کر آگے بڑھیں۔
محترم پروفیسر خورشید  احمد سعیدی صاحب کےسوال میں جس زمانی حدود وقیود کے ساتھ جواب طلب کیا گیا اس فہرست میں ہرگز ہرگز اس کی پابندی نہیں کی گئی ، بلکہ اور تو اور قیام دارالعلوم دیوبند سے پہلے کے تراجم و تفاسیر کو بھی شمار کیا گیا ہے جس کی وجہ آگے عرض کرتا ہوں ۔
موصوف نے " دیوبند مسلک" کی جوشرط لگائی ہے اس بابت میرا نہایت واضح اور حساس رجحان ہے کہ " دیوبندیت " اک منضبط ،متفقہ اور مسلمہ منہج  و مشرب کا نام ہے جس کی توضیح و تشریح "حضرت علامہ قاری طیبؒ " نے بخوبی کر دی ہے ۔
سو  ! واشگاف اعلان ہے کہ اس فہرست میں صرف اور صرف وہی مندرجات ہیں جو " ما بین اہل دیوبند متفقہ و مسلمہ " ہیں، ایسی کوئی تصنیف و تالیف شامل نہیں کی گئی جو خودعلمائے دیوبند کے منہج و مسلک و مشرب کے خلاف ہوبھلے ایسی شخصیت فاضل ِ دارالعلوم دیوبند ہی کیوں نا ہو !
کچھ ایسی تفاسیر وتراجم کا تذکرہ بھی ہے جو ماقبل دارالعلوم دیوبند لکھی گئی ہیں اس بارے یہ وضاحت پیش خدمت کہ علمائے دیوبند خود انھی اکابر سلف اہل سنت والجماعت ِ ہند ہی کے مسلک پر کاربند ،انھی کے ترجمان ہیں ۔پھر کچھ ایسے اندراجات بھی ہیں جن کا تعلیمی  یا تحریکی پس منظر علمائے دیوبند سے نا  ہومگر ان  کامسلک و مشرب " موافق لمنھج مشائخ دیوبند" ہے ۔
مسلک علمائے دیوبند، اہل سنت والجماعت کی وہ تعبیر ہے جو متصلاً 14 سو سال سے اُمت میں رائج ہے۔ سو ایسی کڑی سان پر کسنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ 4/5 چیدہ چیدہ اسمائے مفسرین اس فہرست میں درج نہیں ہیں جو اردو تفاسیر کے باب میں بذات خود اک منہج  وفلسفہ فکر ہیں ،مجھے اعتراف ہے اردو قاری تحقیق کے میدان میں ان حضرات سے قطعاً مستغنی نہیں ہو سکتا مگر بندہ اپنی حساس تربیت و طبیعت کی وجہ سے "تسکین " سے زیادہ "ذوقِ نظر" کا متمنی ہے،سو غیرتِ غالبؔ کو اتنا بھی گوارا نہیں کہ؎

"میرے پتہ سے خلق کو کیوں تیرا گھر ملے "
البتہ تفسیر ماجدی کے ایک مقام کے علاوہ مجھے کہیں خلجان نہیں ۔ میری کم علمی کی بنا پر کسی بھی غلط شمار (جو کہ معیار دیوبندیت  پر  پورا نہیں اترتا)پر  مجھے اصرار نہیں ، آپ بخوشی اسے فہرست سے خارج کر سکتے ہیں ۔ مجھے اس کا بھی اعتراف ہے کہ کئی مجموعے میری عدم معلومات کی وجہ سے شامل ہونے سے رہ گئے ہیں آپ ان کا بھی اضافہ کر سکتے ہیں ۔
زیر نظر فہرست میں چند مندرجات ایسے بھی ہیں جو ایک سے زیادہ مسلک کے علماء کی کاوش ہیں ، ان کو اگر دوسرے مسلک والے اپنی طرف شمار کرنا چاہیں تو بھی کوئی اعتراض نہیں ۔
اس فہرست میں تدوین و تحقیق کے اُصولوں  کی کوئی پابندی نہیں برتی گئی، نہ تو تقدم زمانی کا لحاظ روا رکھا گیا ہے نہ ہی حفظ مراتب کا خیال،،، لہذا قارئین و ناظرین  ، خاص کر متعلقین سے گزارش ہے کہ اس خامی سے درگزر فرمائیں ۔
یہ مجموعئہ تحریر ڈیجٹل دنیا کے سوشل میڈیا کے لیئے مرتب کیا گیا ہے اس لیئے اس کا دائرہ کار نہایت محدود ہے ، کوشش کی گئی ہے کہ پی ڈی ایف ، اپیلیکیشن یا آڈیو دستیابی کی ضرور نشاندہی کی جائے ۔ عام طور پر پہلا "لنک پی ڈی ایف" کا ہے دوسرا  "اپلیکیشن" کا ہے اور کہیں "آڈیو" لنک برائے سماعت بھی ہے ۔ ایک اپیلیکیشن اور ویب سائیٹ بھی درج ذیل ہیں ان پر میرے مطلوبہ مواد کے علاوہ پر میرا کوئی اختیار نہیں ۔
ٖ٭٭٭تراجم و تفاسیر٭٭٭ 
٭تفسیر عثمانی( جدید)
ترجمہ قرآن موضح فرقان : شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی
فوائد القرآن/تفسیر عثمانی : شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی

٭تفسیر حقانی : علامہ عبدالحق حقانی
٭تفسیرانوارالبیان فی کشف اسرار القرآن :مفتی عاشق الہی بلند شہری المدنی
٭مستند موضح قرآن ،ترجمہ و تفسیر :شاہ عبدالقادرؒ محدث دہلوی
تدوین و تشریح علامہ اخلاق حسین قاسمی
٭ترجمہ قرآن (اردو) مترجم و محشی: مولانا فتح محمد جالندھریؒ


٭تشریح القرآن
ترجمہ : اردو مع حاشیہ، انگلش اور ہندی
مترجم : مولانا عبدالکریم پاریکھؒ صاحب
پہلے پندرہ15 پارے

٭تشریح القرآن- آخری پندرہ15 پارے
ترجمہ قرآن اردو مع حاشیہ، انگلش ، ہندی
مترجم و مفسر: حضرت مولانا عبدالکریم پاریکھ صاحبؒ

٭ فیوض القرآن :مرتبہ سید حامد حسن بلگرامی
٭ اس تفسیر پر علمائے دیوبند و بریلی پاکستان دونوں کی تقاریظ ہیں ۔


٭تفسیر بیان القرآن :حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی
٭ بیان القرآن:مولانا اشرف علی تھانویؒ ،تسہیل و تلخیص ِ تفسیر:علامہ ظفر احمد عثمانی

٭ ترجمۃ القرآن مع مطالب الفرقان( اردو ترجمہ و حاشیہ از مجلس ِفکر ونظر)
(صرف پانچ پارے نیٹ پر ملے ہیں )

٭ترجمہ و حواشی قرآن پاک : مو لا نا احمد علی لاہوری
ورڈ فائل                                         ٹیکسٹ  فائل

اسکین نسخہ حواشی والا


٭ترجمہ و تفسیر ماجدی(تاج،پرانا ایڈیشن) مولانا عبد الماجد دریا آبادی


٭تفسیر  معالم العرفان فی درورس القرآن : ترجمہ و تفسیر : علامہ صوفی عبد الحمید سواتی
 
٭ ذخیرۃ الجنان فی فہم القرآن : علامہ سرفراز خان صفدر

٭آسان ترجمہ قرآن(توضیح القرآن،مع تشریحات) مفتی تقی عثمانی
٭ ترجمہ قرآن۔اردو(بامحاورہ)مفتی امداد اللہ انور



٭اضواء البیان فی ترجمہ القرآن : مولانا یوسف متالا

٭ ریاض القرآن :مولانا محمد یونس پالنپوری

٭ اکرم التراجم:بامحاورہ ترجمہ قرآن۔ از: مولانا اکرم اعوان صاحب

٭ آسان ترجمہ و تشریح قرآن مجید: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
پی ڈی ایف میں صرف دو جلدیں دستیاب ہیں ۔
٭۔ تیسیر القرآن مع تشریحی فوائد : مفتی محمود بن سلیمان
٭ تفسیر ہدایت القرآن: مفتی سعید احمد پالنپوری

(اس صرف  کی تین جلدیں میسر ہیں نیٹ پر)

٭ آسان معانئ قرآن مع مختصر حواشی  : مولانا سید بلال عبدالحئی الحسنی ندوی

 ٭ احسن البیان فی تفسیر القرآن : سید فضل الرحمن
٭ تفسیر بصیرت القرآن :مولانا آصف قاسمی
٭ درس ِ قرآن :جماعت مفسرین (آسڑیلیا مسجد ، آسڑیلیا بلڈنگ لاہور)

٭فہم القرآن ۔(نامکمل)مفتی ڈاکٹر عبدالواحد
٭روح قرآن مکمل : مولانا غیاث احمد رشادی


٭ تفسیر مواہب الرحمن: علامہ امیر علی ملیح آبادی
نیٹ پر 15 پارے ملے ہیں ۔
٭ جامع التفاسیر  : علامہ نواب قطب الدین دہلوی صاحب مظاہرِ حق
(نیٹ پر نامکمل  دستیاب ہے)
٭ اردو ترجمہ تفسیر حسینی   مسمٰی  بہ تفسیر قادری : مترجم مولانا   فخر الدین قادری
نوٹ : پاکستان میں ایچ ایم سعید کمپنی کراچی سے " تفسیر قادری" شائع ہوئی یہ اصلاً مولانا فخر الدین کی تصنیف ہے " تفسیر حسینی " کا ترجمہ نہیں ۔ اس پر علامہ اخلاق حسین  قاسمی دہلوی کا پیش لفظ ہے انھوں نے بھی تفسیر قادری اور تفسیر حسینی دونوں کو الگ الگ ذکر کیا ہے۔اسی   ناشر نے تفسیر حسینی بھی شائع کی ہے البتہ اب نایاب ہے، نظر سے نہیں گزری۔
٭٭٭ ایسی تفاسیر جن میں ترجمہ  قرآن مفسر کا نہیں ہے ٭٭٭
٭ معارف القرآن تفسیر :مفتی شفیع عثمانی 
اس ایپ میں جدید ایڈیشن ہے جس میں ترجمہ مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا ہے ۔
٭ تفسیر معارف القرآن : علامہ محمد ادریس کاندھلوی/ مولانا مالک کاندھلوی
٭ تفسیر ِمحمود : مفتی محمود صاحب
٭گلدستہ تفاسیر  ۔ مولانا عبدالقیوم
٭ اشرف التفاسیر۔مرتبہ : مفتی عبدالقادر صاحب

٭ فوائد القرآن۔مرتبہ : مولانا عبدالقیوم مہاجر مدنی

 
٭ تبیان الفرقان (درسی تفسیر)
از : مولانا عبدالمجید لدھیانوی
https://besturdubooks.net/tibyan-ul-furqan/۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٭٭٭ایسی تفاسیر جو عربی یا فارسی سے اردو ترجمہ کی گئی ہیں۔
٭تفسیرکمالین شرح جلالین : مولانا محمد  نعیم  دیوبندی
٭ جمالین شرح تفسیر جلالین: ترجمہ و تشریح مولانامحمد جمال بلند شہری
٭ تفسیر مظہری: قاضی ثناء اللہ پانی پتی
مترجم : مولانا سید عبدالدائم جلالی
٭تفسیر ابنِ عباس
مترجم : مولانا عابدالرحمن کاندھلوی صدیقی
٭تفسیر ابنِ عباس
 ترجمہ مولانامحمد سعید احمد عاطف
٭ترجمہ تفسیر عزیزی: حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی
مترجم : مولانا محمد علی چاند پوری(ایچ ایم سعید کمپنی کی چار میں سے نیٹ پر دو جلدیں دستیاب ہیں)

٭  تفسیر بغوی المعروف معالم التنزیل
مفسر : علامہ ابو  محمد حسین بن مسعود  الفراء بغوی شافعی
مترجم : اشرفیہ مجلس علم و  تحقیق
٭ تفسیرات احمدیہ
مفسر : ملا احمد جیون امیٹھوی
مترجم : مولانا محمد احمد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٭دیگر زبانیں:
٭ فارسی ترجمہ و تفسیر قرآن
دو تراجم و تفاسیر یکجا
1۔ فتح الرحمٰن : حضرت امام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی
2۔ موضح فرقان : حضرت شیخ مولانا  محمود حسن دیو بندی
3۔ فوائد القرآن تفسیر عثمانی  : شیخ الاسلام علامہ شبیر احمد عثمانی
(موضح فرقان ۔ فوائد القرآن تفسیر عثمانی  کو اردو سے فارسی میں ترجمہ کیا گیا ہے)

٭ فارسی ترجمہ قرآن
حضرت شیخ الہند  محمود حسن  دیوبندی ؒ کے اردو ترجمہ قرآن کا فارسی ترجمہ

٭ فارسی ترجمہ قرآن کریم
حضرت مولانا محمد انور بدخشانی زید مجدہم

٭ تعلیم القرآن (پشتو)۔ترجمئہ قرآن ،ڈاکٹر محمد دین(۲تراجم لفظی،بامحاورہ)

٭تفسیر معارف القرآن مفتی محمدشفیع عثمانی (بنگلہ ترجمہ)
٭تشریح القرآن
ترجمہ : ہندی
مترجم : مولانا عبدالکریم پاریکھؒ صاحب
پہلے پندرہ15 پارے

٭تشریح القرآن- آخری پندرہ15 پارے

٭Le Saint Coran Traduction De M Hamidullah Version Originale
(French Translation of Quran)


٭٭٭٭ جو تراجم  /تفاسیرنیٹ پر  پی ڈی ایف نہیں ملے٭٭٭
٭تفسیر ِ میرٹھی:عاشق الہی میرٹھی
٭ تفسیر مدنی مختصر[زبدۃ القرآن]مولانا اسحاق خان
٭ قرآن مجید(اردو)مترجم و مفسر مولانا محمد عبد الباری حیدرآباددکن
٭ تعلیم القرآن (اردو)۔ترجمئہ قرآن ،ڈاکٹر محمد دین(۲تراجم لفظی،بامحاورہ،آسان تفسیر)۔
٭ ترجمئہ قرآن اردو، از مولانا حکیم یسین شاہ
٭ تفسیر روح القرآن، مع تفسیر جلالین(ترجمہ جلالین مفتی عزیز الرحمن عثمانی مفتی اول دیوبند)حاشیہ و اردو تفسیر مفتی فضیل الرحمن عثمانی
٭ تفسیر ِ ماجدی :مفسر مولانا عبدالماجد دریاآبادیؒ(نشریات قرآن ایڈیشن کراچی 7 جلدیں )
٭ آسان بیان القرآن مع تفسیر عثمانی ۔تسہیل و ترتیب:مولانا عمر انور بدخشانی
٭آسان بیان القرآن:ترجمہ و تفسیر:مولانا اشرف علی تھانوی،تسہیل: مولانا عقیدت اللہ قاسمی
٭ پنجابی ترجمہء قرآن :مترجم و شارح : مولانا ہدایت اللہ صاحب
٭ تفسیرِ نوری (حاشیہ) مولانا نور محمد
٭ تفسیر معالم ِ قرآن۔محمد علی صدیقی کاندھلوی
٭ تفسیر تعلیم القرآن، مولانا قاضی زاہد الحسینی صاحب
٭درسِ قرآن، مفتی ظفیر الدین صاحب مفتاحی
٭ تسہیل القرآن فی تفسیر القرآن :مولانا اسلم شیخوپوری(نامکمل)
٭ تفسیر ابن ِ کثیر،ترجمہ ابو محمد جونا گڑھی اہلحدیث،حواشی شیخ الحدیث سیّد اُنظر شاہ کشمیری، مع ترجمہ قرآن و مختصر تفسیربیان القرآن از مولانا اشرف تھانویؒ
180486

mc
تفاسیر وسطی
(1943ء – 1368 ھ)
مولوی فیروز الدین
تسہیل القرآن
ترجمہ
52
259270

mc
تفاسیر وسطی
(1943ء – 1368 ھ)
مولوی فیروز الدین
تسہیل القرآن
تفسیر
53
 ٭



درج بالا لنک کے سافٹ ویئر میں ۔ 52/53 نمبر  پراس  ترجمہ و تفسیر کو شامل کیا گیا ہے ۔
٭ ترجمہء قرآن المبین اردو، قاری فہیم احمد صدیقی
آڈیو دستیاب ہے پی ڈی ایف میں نہیں ملا ۔
٭ کشف الرحمن مع تیسیر القرآن و تسہیل القرآن : مولانا احمد سعید دہلوی
٭ محفل قرآن : مولانا عتیق الرحمن سنبھلی (نامکمل-زیر تکمیل)
٭ تفسیر روحُ القرآن، زیر نگرانی مفتی محمد نعیم بنوری(نامکمل-زیر تکمیل)
٭ الفرقان فی تفسیر القرآن (ترجمہ قرآن علامہ سواتی )مفسر مولانا عبد القیوم قاسمی
٭تفسیر نور القرآن : مفتی فضیل  الرحمن ہلال عثمانی
٭ احکام القرآن للتھانوی(  عربی): مفتی محمد شفیع عثمانی ، مفتی محمد ظفر عثمانی ، علامہ محمد ادریس کاندھلوی، مفتی جمیل احمد تھانوی
اس کا سابقہ نام " دلائل القرآن علیٰ مسائل نعمان " تھا ۔
٭تکملہ احکام القرآن للتھانوی (عربی) مفتی عبدالشکور ترمذی
٭ تفسیر حل القرآن :علامہ حبیب احمد کیرانوی
٭ احکام القرآن،جلد ۱، افادات حکیم الامت تھانوی،مفسر: مفتی ظفر احمد عثمانی/مترجم اردو:مولانا زکریا اقبال
احکام القرآن،جلد ۲ ، افادات حکیم الامت تھانوی،مفسر: مفتی محمد شفیع +علامہ ادریس کاندھلوی/مترجم:اردو:مولانا زکریا اقبال
٭ تفسیر کشف البیان ۔افادات: مولانا سلیم اللہ خان(نامکمل)
٭ ترجمہ قرآن حضرت شاہ عبد القادر صاحب دہلوی مع حاشیہ مولانا احمد علی لاہوری
٭دروس القرآن : علامہ شمس الحق افغانی
 ٭ معانی القرآن : مولانا محمد  عادل ولیجہ مظاہری
٭ آسان اردو ترجمہ قرآن۔لفظی ترجمہ : مولانا محمد ظفر ۔مع  بامحاورہ ترجمہ شیخ الہند
٭ آسان تفسیر القرآن (تفسیر ربانی)  : مفتی اصغر علی ربانی (دارالعلوم کراچی)
٭ آسان تفسیر ۔ مرتبہ : مولانا محمد یعقوب قاسمی فاضل دارالعلوم دیوبند
٭ قرآن کا پیغام : مفتی جسیم الدین قاسمی
٭ آسان  رہنما قرآن : اکرام الحق قاسمی
٭ تفسیر مکی : مولانا محمد مکی حجازی
٭ درس ِ قرآن : مولانا محمد احمد (تبلیغ قرآن ٹرسٹ کراچی)
٭خلاصتہ التفاسیر : مولانا فتح محمد تائب لکھنئوی(جدید ایڈیشن)تخریج و تعلیق مفتی عبدالرزاق امروہی
(اس تفسیر کا قدیم  نسخہ نیٹ پر دستیاب ہے مگر نامکمل ہے۔ جھلک یہاں ملاحظہ کیجیئے)
٭ صفوۃ التفاسیر  فی القرآن الکریم : علامہ محمد علی صابونی
اردو مترجم : مولانا محمد یوسف تنولی/مفتی محمد عابد قریشی (دارالاشاعت کراچی)
٭ زبدۃ البیان ۔ ترجمہ قرآن : سید فضل الرحمن (گو یہ ترجمہ" تفسیر احسن البیان "میں شامل ہے جو اوپر ذکر ہو چکی)
٭ ترجمہ قرآن : ڈاکٹر محمد میاں صدیقی صاحب کا مسودہ کافی عرصہ سے ناشر کے پاس ہے اللہ کریم سے ملتجی ہوں کہ اسے جلد از جلد طباعت کے مراحل سے گزار کر منصئہ شہود لانے میں آسانی ہو ۔
The Noble Qur'an (Tafseer-e-Usmani)٭
English Translation by Mohammad Ashfaq Ahmad
EASY QURAN٭
Word by Word and Fluent Interpretation [Dr Muhammad Din]
Edited By Muhammad Suhail Shaheen


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

*ENGLISH TRASLATION & TAFASEER*

٭Tafseer e Majidi – English 

By Shaykh Abdul Majid Daryabadi


٭ Maarifulquran English (PDF)

MUFTI MUHAMMAD SHAFI USMANI
٭TASHREEHUL QURAN IN ENGLISH
MOULANA ABDUL KAREEM PAREEKH

٭ QuraanTranslation by MUFTI TAQI USMANI

٭Illuminating Discourses on the Noble Qur'an (Tafseer Anwarul Bayan)

MUFTI AASHIQ ILLAHI BULANDSHAHERI MADNI
TRANSLATED BY : MUFTI AFZAL HUSSAIN ELYAS
…………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………………..

٭قرآن لائبریری ایپلیکیشن٭

"الحمد للہ، اردو زبان میں قرآن کریم کی معتبر تفاسیر اور ترجمے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جارہی ہے۔
اس ایپلیکشن کی تیاری سے ہمارا مقصد یہ ہے کہ قرآن کریم کی تعلیمات کو سمجھنا، اور ان پر عمل کرنا اور آگے پھیلانا آسان ہوجائے۔ امید ہے کہ یہ ایپ علمائے کرام، بالخصوص ائمہ حضرات، اور شائقینِ علوم قرآنیہ کیلئے بھر پور استفادے کا ذریعہ بنے گی۔

اللہ پاک اس خدمت کو ھمارے لیے اور تمام ان احباب کے لئے ذریعہ نجات بنائے جنہوں نے دن رات ایک کر کے اس ایپلیکیشن کے لیے انتھک محنت کی اور متعلقہ مواد کی تیاری و تالیف میں ہمہ تن مصروف رہے، آخر میں ھم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ اس کام کو شرف قبولیت سے نوازے اور تمام مسلمانوں کے لئے نفع بخش بنائے. آمین

اصلاحات اور اضافات پر مستقل کام جاری ہے، تجاویز کے لئے رابطہ کیجئے۔

quranlibrary@raqeemweb.com
ترجمے
  • جالندہری
  • شاہ عبد القادر
  • احمد علی لاہوری

    اردو کی تفاسیر

    تفسیر عثمانی۔ تفسیر معارف القرآن ۔ تفسير بيان القرآن ۔ تفسیر ماجدی ۔ معارف القرآن :کاندھلوی ۔ تفسیر مظہری مترجم ۔ تفسیر آسان قرآن ۔ تفسیر ذخیرۃ الجنان ۔ تفسیر در منثور اردو ۔  تفسیر انوار البیان ۔ تفسیر حقانی۔ تفسیر اسرار التنزیل۔ تفسیر اشرف التفاسیر ۔ تفسیر ابن عباس اردو ۔ تفسیر جمالین اردو ۔ تفسیر مدارک اردو۔ تفسير قرطبي اردو ۔ تفسیر احکام القرآن اردو۔ تفسیر معالم العرفان۔ تفسیر نکات القرآن۔ تفسیر مفردات القرآن ۔ تفسیر فوائد القرآن

  • https://play.google.com/store/apps/details?id=com.raqeemweb.quran&hl=en
  • ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"
  • ٭ ای قرآن لائبریری ویب٭
  • http://equranlibrary.com/
معارف القرآن مفتی محمد شفیع۔ آسان قرآن مفتی محمد تقی عثمانی۔ تفسیرِ عثمانی مولانا شبیر احمد عثمانی۔ تفسیرِ ماجدی مولانا عبد الماجد دریابادی ۔ تفسیرِ مظہری قاضی ثنا اللہ پانی پتی۔ تفسیر ابن عباس اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف۔ تفسیر انوار البیان مولانا عاشق الٰہی مدنی۔ معارف القرآن مولانا محمد ادریس کاندھلوی۔تفسیر معالم العرفان : علامہ صوفی عبدالحمید سواتی ۔ تفسیرِ حقانی مولانا محمد عبدالحق حقانی۔ روح القرآن ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی۔ مدارک التنزیل اردو۔ ترجمہ: فتح محمد جالندھری ۔ تفسیرِ بغوی حسین بن مسعود البغوی۔  احکام القرآن امام ابوبکر الجصاص۔ تفسیرِ مدنی مولانا اسحاق مدنی۔ اسرار التنزیل مولانا محمد اکرم اعوان۔     بصیرتِ قرآن مولانا محمد آصف قاسمی۔ تفسیر الکتاب ڈاکٹر محمد عثمان۔ کشف الرحمٰن مولانا احمد سعید دہلوی۔
معارف القرآن انگلش مفتی محمد شفیع
درج بالا تفاسیر کے علاوہ بھی اس سافٹ ویئر میں تفاسیر ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٭قرآن سمجھنے کے لیئے اردو میں کون  سی تفاسیر پڑھنی چاہیئے٭
ایک عام قاری کے لیئے حضرت شیخ مفتی محمد سعید خان صاحب دامت برکاتھم کا ارشاد
احقر دعا گو ہے کہ اللہ تبارک وتعالے ہمارے حضرت و شیخ کے لئے اسباب و آسانی فرمائے تاکہ آنجناب کا ترجمہ قرآن جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچے اور شائقین فہم القرآن کے لیئے نور بصیرت کا باعث ہو ۔ آمین

٭ حضرت مفتی محمد سعید خان صاحب کے تفسیری دروس مندرجہ ذیل لنک سے سنے اور ڈاون لوڈ کیئے جا سکتے ہیں ۔
٭مقدمہ التفسیر ، سورہ الفاتحہ تا  سورہ الشوریٰ مسلسل و مکمل آیت بہ آیت تفسیر
٭سورہ یٰسین
٭سورہ حج
٭سورہ کہف
درج بالا تین سورہ مبارکہ کے دروس خصوصی طور پر الگ بھی ارشاد فرمائے ہیں ۔

نوٹ : میری درج بالا تمام تحریر کا حضرت مفتی سعید خان صاحب سے کوئی تعلق نہیں یہ میری ذاتی  رائے و تحقیق ہے حضرت والا اس سے بالکل بری الذمہ ہیں ۔
درج بالا تحریر کی پی ڈی ایف فائل
عرفان اکبر،طوبیٰ لائبریری، راولپنڈی ،پاکستان
3شوال1441ہجری
26مئی2020ء


عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
کسی بھی شخص کو کوئی بھی پریشانی اور غم لاحق ہو اور وہ یہ دعاء پڑھے تو اللہ تعالی اس کی پریشانی اور غم دور فرماکر اس کی جگہ راحت عطاء فرماتا ہے:
”اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، وَابْنُ عَبْدِكَ، وَابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجِلَاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي “
 (اے اللہ!یقیناً میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے بندے کا بیٹا اور تیری باندی کا بیٹا ہوں، میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے، مجھ میں تیرا ہی حکم جاری وساری ہے، میرے بارے میں تیرا فیصلہ عدل و انصاف پر مبنی ہے، میں تیرے ہراس نام کے واسطے تجھ سے التجاء کرتا ہوں جو تو نے خود اپنا نام رکھا ہے، یا اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا ہے، یا اسے اپنی کتاب میں نازل فرمایا ہے، یا تو نے اسے علمِ غیب میں اپنے پاس محفوظ رکھا ہے، کہ تو قرآن مجید کو میرے دل کی بہار، اور میرے سینے کا نور، اور میرے غموں کاعلاج اور میری پریشانیوں کو دور کرنے والا بنادے)۔
راوی کہتے ہیں کہا گیا: یا رسول اللہ! کیا ہم اس کو سیکھ نہ لیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا: کیوں نہيں، یہ کلمات اسی لائق ہیں جو بھی انہیں سنے وہ اسے سیکھ لے([1])۔


[1] اسے امام احمد نے اپنی مسند 3704 میں روایت کیا ہے

اللهم اجعل القرآن العظيم ربيع قلبي ونور صدري وجلاء همي وذهاب حزني وأرزقني تلاوته بالوجه الذي يرضيك عني واجعله نورا ف قبري ومؤنسا ف وحدتي ونورا لي ع الصراط وشفيعا لي يوم القيامه لا علي ياارحم الراحمين ياالله





2 comments:

Unknown نے لکھا ہے کہ

بہت عمدہ کام کیا۔ اللہ پاک اپنی بارگاہ الہی میں قبول فرماے اور آخرت میں توشہ نجات بناے۔اللھم آمین۔

Iqbalhusen Bokda نے لکھا ہے کہ

قابلِ ستائش!

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔