Tuesday 30 December 2014

عبد اللہ بن مسعودؒ اور اُن کی فقہ

عبد اللہ بن مسعودؒ اور اُن کی فقہ
پی ایچ ڈی مقالہ : ڈاکٹر حنیفہ رضی صاحبہ
بسعی و اہتمام : پروفیسر محمد اسلم صاحب ( شعبہ تاریخ ، پنجاب یونیورسٹی)۔
بشکریہ : مفتی محمد امداد اللہ یوسف زئ ،مفتی محمد سلطان صاحب ۔
پیشکش : طوبٰی ریسرچ لائبریری
ABDULLAH BIN MASUD RZ.A , AUR UNKI FIQAH
PH.D THESIS : DR . HANIFA RAZI
PRESENTED BY : PROF : MUHAMMAD ASLAM ( HISTORY , PUNJAB UNIVERSTY )
مزید کتب کے لئے ملاحظہ کیجیئے صفحات " صحابہ کرام " و " تدوین فقہ

٭عبداللہ ابن مسعود اور ان کی فقہ٭

محترمہ حنیفہ رضی صاحبہ کا یہ پی ایچ ڈی مقالہ زیر نگرانی  معروف محقق و مؤرخ پروفیسر محمد اسلم  صاحب تکمیل پذیر ہوا۔ جس میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی شخصیت ان کی فقہی و اجتہادی آراء ، ان کی مرویات ، اہل سنت کے فقہی دبستانوں پر ان کے اثرات ، تدوین فقہ اور تقنین ِ اسلامی کی تشکیل ، شیرازہ بندی میں ابن اُم عبد(عبداللہ بن مسعود) اور ان کے شاگردوں کا حصہ خصوصاً فقہ اہلِ عراق پر آپ کی روایت و درایت اور اسلوبِ اجتہاد کی چھاپ یہ سب اہم مباحث زیر بحث لائے گئے ہیں۔

مقالہ 3 سال کی محنت سے 1970ء کے لگ بھگ مکمل ہوا ، 71ء میں شائع ہوا ، مقالہ ملاحظہ و مطالعہ کر کے بے ساختہ تآثر شاعر ِ مشرق کے اس مصرعہ کی صورت میں زبان پر آیا

؎ نقش ناتمام ہیں سب خون جگر کے بغیر

سعادت مند و نیک بخت فاضلہ مولانا محمد علی مونگیریؒ بانی دارالعلوم ندوۃ العلماء جیسی عظیم ہستی کی پڑ پوتی ہیں اور بڑے فاضل باپ کی بیٹی ہیں۔

پہلا حصہ ابن مسعود کے ذاتی حالات ، فضائل و مناقب پر مشتمل ہے ، دوسرا حصہ آپ کے علمی رفعتِ شان، روایت اور درایتِ حدیث میں آپ کا مقام ، تفقہ فی الدین اور تدوین فقہ کی ابتدائی نقش آرائی میں آپ کا کردار اور تدوینِ قانونِ اسلامی کے میدان میں تلامذہ کی شکل میں رجالِ کار کی تیاری  اور اُمت کوفراہمی کا تذکرہ ہے ۔ تیسرے حصے میں آپ کے ارشادات ، اقوال و افکار ، اتباعِ سُنت کے باب میں آپ کی حساسیئت اور بدعات کی تشخیص اور ان پر ردو انکار جیسے امور زیرِ بحث آئے ہیں۔ چوتھے حصے میں متعارض احادیث کی تطبیق اور احادیث کی صحت و ضعف ، نقد و جرح کے متعلقہ فنی مباحث اختصار کے ساتھ ہیں۔اس حصہ میں تیسری صدی کے ایک محدث حافظ نیشا پوریؒ کے حضرت عبداللہ بن مسعود کے حوالے سے کچھ نقد نما  اشکالات کا اور ان کے حل نیز مصحف ابن مسعود میں معوذتین کے حوالے سے کلام بھی آگیا ہے ۔ پانچواں حصہ میں آپ کے فقہی اجتہادات ، آراء ، مسائل، فتاویٰ کے اہم نمونے پیش کئے گئے ہیں اور  حنفی، شافعی ، اور حنبلی مذاہب کی کتب اور کتب ِحدیث  جو آپ کے فقہی آثار اور فتاویٰ کے لیئے مصادر و مراجع ہیں ان کی نشاندہی کی گئی ہے۔ حدیث ثقلین ، رفع یدین  و عدم رفع یدین وغیرہ  پر کچھ علمی بحثیں بھی ہیں ۔

بحث اجتہاد  پر بھی مقالہ میں خامہ فرسائی ہے کہ اس کا دروازہ بند نہیں ہوا ۔ زیر نظر کتاب سن 71ء کا ایڈیشن ہے ، 320 صفحات پر مشتمل کتاب میں اتنے زیادہ مباحث کو سمٹنے کی کوشش  میں اختصار کا پہلو غالب ہے اس طرح اکثر مباحث پر سیر حاصل کلام نہیں کیا جا سکا۔ اس کے مقابل اگر  دیکھا جائے توعرب عالم قلعہ رواس جی کا  تفصیلی و تحقیقی  کام" فقہ عبداللہ بن مسعود" جو نوے90ء کے عشرے میں شائع  ہوا، غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، جس کا اردو ترجمہ بھی اب دستیاب ہے۔

معلوم نہیں یہ مقالہ بعد میں دوبارہ شائع ہوا یا نہیں، مقالہ نگار فاضلہ محترمہ حنیفہ صاحبہ رضی  ابھی حیات ہیں یا کیا؟۔ بہرحال نصف صدی پیشتر کا اُس وقت کے لحاظ سے بہت وقیع کام ہے جو آج بھی اردوقارئین کے لیئے مشعلِ راہ ہے، اور حضرت عبداللہ بن مسعود کی پوری شخصیت، ان کا عہد ،ان کی دینی خدمات ، ان کے علمی مقام کو ، اور خاص کر فقہی دبستانوں پر ان کے اثرات کا ایک مختصر مگر جامع خاکہ ہمارے سامنے پیش کرتا ہے۔

مبصر:مفتی محمد امجد حسین

مدیر : فقہ السنہ اکیڈمی ، راولپنڈی

03379828937

 
مکمل تحریر اور تبصرے>>

Friday 26 December 2014

جدید اسلامی فکر پر مستشرقین کے اثرات

جدید اسلامی فکر پر مستشرقین کے اثرات
تالیف : مالک بن نبی
اردو ترجمہ : ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں
تعاون و تجویز :  جعفر بھٹی صاحب
Jadeed Islami Fikr Pr Mustashraqeen K Asraat
Written by : Malik Bin Nabi
Suggested by : Jafar Bhatti
Urdu Translation : Dr . Zafar Ul Islam Kha'n

مکمل تحریر اور تبصرے>>

Sunday 21 December 2014

قصص النبیین (حضرت ندویؒ ) - مترجم

قصص النبیین مترجم
مترجم : ڈاکٹر کرنل فیوض الرحمٰن
بشکریہ و با تعاون : مفتی محمد امجد حسین
پیشکش : طوبٰی ریسرچ لائبریری
Qasas ul Anbiya A.s
Qasas u Nabiyeen (arabic)
Writer : Syed Moulana Abul Hassan Ali Nadwi rh.A
Urdu Translation : Dr , Col Fayooz u Rehman
 

*The Tales Of The Prophets Part-1

*Stories Of The Prophets 2

مکمل تحریر اور تبصرے>>

Monday 1 December 2014

قاضی ابویوسف حیات اور علمی کارنامے

قاضی ابویوسف حیات اور علمی کارنامے
تالیف : علامہ شیخ الاسلام زاہد الحسن الکوثری
ترجمہ و تحشیہ : منظر الاسلام ازھری
پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری
Qazi Abu Yousaf Hiyat aur ilmi Karnamay .
Arabic Book : Hasan U Taqazi Fi Seerat Imam Abi Yousaf Al Qazi
Writer : Allama Sheikh Ul Islam Zahid Ul Hasaan Kosri
Translated By :  Manzar Ul Islam Azhari
٭ اسی کتاب کا ترجمہ دیکھیئے " رئیس احمد جعفری " کے قلم سے" آثار امام ابو یوسف" ۔
نوٹ : احقر نے یہاں پہلے جو تعارف لکھا تھا وہ نادانستہ طور پر غلط لکھا گیا تھا ، میں تمام قارئین اور خصوصاً مترجم و حاشیہ نگار سے تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں امید ہے آپ حضرات مجھے معاف فرما دیں گے ۔ مدیر طوبیٰ لائبریری
مزید کتب کے لیئے دیکھئے صفحات " فقہا ، محدثین
مکمل تحریر اور تبصرے>>