تفسیر فیض الرحمن۔ جلد اول
(سورہ فاتحہ)
از: مولانا یعقوب الرحمن عثمانی
پیشکش : طوبی ریسرچ لائبریری
تبصرہ
مولانا یعقوب الرحمن عثمانی نےقرآن مجید کی ایک تفسیر لکھنے کے کاعزم کیا تھا لیکن بھی اس کاحصہ اول جواعوذ بالله ،بسم اللہ اور الحمدللہ اور معوذتین کی تفسیر مشتمل ہے اس کو لکھنے اور شائع کرنےنہ پائے تھے کہ موت کا پیغام ابدی آ پہنچا۔کار دنیا کسے تمام نکرد۔ زیرتبصرہ کتاب یہی حصہ اول ہے ۔
مولانا مرحوم بہت صاف شستہ زبان میں بولتے اور لکھتے تھے اور ایک بات کو خوب اچھی طرح سامعین کے ذہن نشین کرا دیتے تھے۔ اس بنا پر یہ انداز ہرحصہ میں بھی قائم ہے۔ مذکورہ بالا آیتوں ادرسورتوں کی لفظی تحقیق و تفسیر کے بعد ہر سورت کا مقصد - اُس کے احکام اور اس کے اسرارورموز اور اس سے متعلق دوسرے مباحث اس عمدگی اور سلامت کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں کہ اب غیر عالم اردو خواں بھی ان سے دینی فائدہ کے علاوہ علمی استفادہ بھی کرسکتا ہے ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ٰاس کتاب کو مقبولیت عطا فرمائے اور مرحوم کے لئے آخرت میں اجر ذخر بنائے ! آمین ، جو حضرات عربی کی تعلیم کے بغیر قرآن مجید کے احکام ومسائل اور اس کے اسالیب بیان کوسمجھنا چاہتے ہیں انہیں اس کتاب کا ضرور مطالعہ کرنا چاہتے ۔(ماہنامہ بُرہان۔دہلی)
TAFSEER FAIZ U RAHMAN – VOL 1
(SURAH FATIHA)
BY:MAULANA YAQOOB U RAHMAN USMANI
#TOOBAA_POST_NO_805
مزید کتب کے لیئے دیکھیئے صفحہ "قرآنیات"۔
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔