Friday 17 May 2024

تفسیر بیان السبحان (مکمل) مفسر : مولانا سید عبدالدائم الجلالی بخاری

TAFSEER BAYAN U SUBHAAN - MAULANA SYED ABD U DAIM ALJALALI BUKHARI

تفسیر بیان السبحان (مکمل)                                                                                                                       

جلد اول : پارہ 1 تا 10                                                                                                   

جلد دوم  : پارہ 11 تا 20

جلد سوم : پارہ 21 تا 30

مفسر : مولانا سید عبدالدائم الجلالی بخاری

پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری

08 ذوالقعدہ 1445 ہجری

TAFSEER BAYAN U SUBHAAN

AUTHOR : MAULANA SYED ABD U DAIM ALJALALI BUKHARI

DOWNLOAD

VOL 1: PARA 1TO 10

VOL 2 : PARA 11TO 20

VOL 3 : PARA 21TO 30

#TOOBAA_POST_NO_625

مزید کتب کے لیئے دیکھیئے  صفحہ " قرآنیات "۔

٭مولانا جلالی البخاری کی ایک اور اہم کتاب لغات القرآن ہے، غین سے یا تک ( الف سے عین تک مولانا عبدالرشید نعمانی کی تالیف) ہے، یہ ایک علمی کتاب ہے جس میں قرآن عظیم میں مستعمل کلمات کے معانی و مطالب نہایت تحقیق و محنت سے بیان کیے گئے ہیں، جیسا کہ کتاب کے نام سے بھی ظاہر ہے، طابع و ناشر ندوۃ المصنفین دہلی ہے، اس تالیف سے اہل علم ، طلاب و مدرسین مدارس عربیہ استفادہ کرتے ہیں مجھ سے اسلامیات و عربی کے ایک فاضل استاذ فرماتے تھے کہ ترجمہ احادیث تو عوام کے لیے ہے لیکن لغات القرآن سے ہم لوگ یعنی اساتذہ و مدرسین اکتساب فیض کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ تفسیر مظہری کا ترجمہ بھی مولانا مرحوم کا مشہور ومعروف کارنامہ ہے۔ قرآن کریم کی ہندوستان میں لکھی جانے والی تفاسیر میں عربی زبان میں یہ عظیم ترین تفسیر ہے۔ یہ قول بروایت مفتی عتیق الرحمن عثمانی صاحب ، محدث اعظم علامہ سید انورشاہ کشمیری کا ہے ۔

اس تفسیر کے مولف ہیں علامہ قاضی ثناء اللہ پانی پتی شاگرد رشید امام شاہ ولی اللہ دہلوی اور خلیفہ حضرت مرزا مظہر جان جاناں”۔ اس کا تشریحی ترجمہ ضروری اضافات کے ساتھ بزبانِ اردو مولانا سید عبدالدائم صاحب جلالی نے کیا ہے، جو گیارہ ضخیم جلدوں میں ہے۔ مولانا نے یہ ترجمہ ساٹھ سال کی عمر کے بعد شروع کیا تھا، گویا یہ آپ کے آخری دور کی یاد گار ہے۔ ترجمہ بہت عمدہ اور صاف و سادہ ہے کہ ہر ایک پڑھنے والا سمجھ لے اور مطمئن ہو جائے، آسان زبان میں ہے ، جو مولانا کی زبان اور تحریر نہیں معلوم ہوتی اور ضروری اضافات بشکل نوٹس کا انداز تحریر نہایت مشکل اور فلسفیانہ ہے جو مولانا کا طرز نگارش ہے ، تعجب ہے کہ ایک ہی کتاب میں تحریر کے دو اسلوب ہیں، جو مولانا کے ماہر ترجمہ ہونے پر دال ہیں غالبا ترجمے میں مولانا نے مولف کے اسلوب و طرز کی اتباع و پابندی کی ہے، اور اس کا لحاظ رکھا ہے کہ ہر شخص کتاب کا مفہوم سمجھ لے، اور ضروری اضافات میں اپنی جولانی طبع کا مظاہرہ کیا ہے۔

چونکہ مولانا جلالی خود ایک لائق مفسر تھے اس لیے اضافات میں کہیں کہیں مؤلف سے نہایت ادب کے ساتھ اختلاف بھی کیا ہے۔ یہ ترجمہ کتابت و طباعت اور کاغذ کے اعتبار سے بہت عمدہ اور لائق تحسین ہے ، جو حضرت مفتی عتیق الرحمن صاحب مرحوم کے علم و فضل ، حسن ذوق اور آپ کے ادارے ندوۃ المصنفین کے سلیقہ اشاعت کتب کا مظہر ہے، مفتی صاحب اس لیے بھی قابل مبارکباد ہیں کہ آپ نے ترجمے کے لیے سید عبدالدائم صاحب جیسے لائق مفسر اور ماہر مترجم کا انتخاب کیا۔

آخر میں مولانا جلالی کی اہم اور مایہ ناز تالیف کا جس پر موصوف کو بھی ناز تھا۔ تفسیر قرآن عظیم جو"بیان السبحان " کے نام سے موسوم ہے، کا ذکر کرنا بھی نہایت ضروری ہے ۔ یہ تفسیر وسیم بکڈپو، فائن آرٹ پریس دیو بند سے ۳۰ پاروں میں شائع ہوئی ہے۔

بیان السبحان موجودہ دور کی بہترین تفسیر ہے جو قدماء کے طرز پر لکھی گئی ہے اور جس میں دلائل نقلیہ و عقلیہ دونوں بیان کیے گئے ہیں۔ مولانا نے ترتیب اس طرح رکھی ہے، پہلے ترجمہ آیاتِ قرآنی  کا بین السطور میں، اس کے بعد تفسیر تفصیلی طور پر جس میں مفسرین کے اقوال بیان کرنے کے بعدقوی قول کو ترجیح دی گئی ہے، بعد ازاں مقصود بیان یعنی خلاصہ آیات ہے جو نہایت جامع ہوتا ہے اور آخر میں اکثر مقامات پر رموز و اشارات تصوف کہیں کہیں نکات اور ضروری ہدایات کا عنوان بھی قائم کیا گیا ہے اور کہیں کہیں اپنی رائے کا بھی اظہار کرتے ہیں، لیکن قرآن وسنت و اقوال صحابہ کی روشنی میں بقدر امکان غور کر کے کلام الہی کے سربستہ راز سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مولانا تحریر فرماتے ہیں کہ ہم کو انہی کی یعنی صحابہ کی پیروی کرتے ہوئے قرآن مجید کے معارف جاننا اور کلام پاک کی تفسیر سمجھنا فرض قطعی۔

"تفسیر بیان السبحان" باعتبار کثرتِ اقوال مفسرین و طریقہ متقدمین اور رموز تصوف مولانا جلالی کی تفسیر منفرد ہے ۔ یہ تفسیرعوام ہی کے لیے نہیں بلکہ اس سے خواص بھی جن میں طلباء و اساتذہ اور صوفیاء بھی شامل ہیں ،استفادہ کرتے ہیں۔ ایک اقتباس بطور نمونہ ملاحظہ ہو:

رَبَّنَا وَٱبْعَثْ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُواْ عَلَيْهِمْ ءَايَٰتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ ٱلْكِتَٰبَ وَٱلْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ ۚ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ ۔

ترجمہ : اے ہمارے پروردگار ان میں سے ہی ایک پیغمبر پیدا کرنا جو ان کے سامنے تیری آیات پڑھے، اور ان کو کتاب و شریعت سکھائے اور ان کو پاک صاف کر دے ۔

اس آیت کی تفسیر اس طرح فرماتے ہیں :

" تفسیر ، گذشتہ آیات میں رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو ضمنی طور پر دعائے ابراہیمی میں دخل تھا۔ حضرت ابراہیم نے صرف امت مسلمہ کے لیے دعا کی تھی۔ اس آیت میں حضرت ابرا ہیم صراحتاً اپنی دعا میں حضور گرامی کا تذکرہ کرتے ہیں اور اس امر کو ظا ہر کرنا چاہتے ہیں کہ اگرچہ کعبہ کی حفاظت اور نگہداشت امت مسلمہ کرے گی، لیکن امت مسلمہ کو ضرورت ایک سردار کی ہوگی، جو ہر طرح سے اس امت مرحومہ کی قیادت کرے گا اور تمام سعادات و برکات اسی کے چشمہ فیض سے وابستہ ہوں گی مطلب یہ ہے کہ الہی امت مسلمہ کے لیے ایک رسول ان ہی میں سے مبعوث فرمانا ، اور یہ رسول نہایت عظیم الشان عالی مرتبہ ہو ، اس کے اندر وہ اوصاف و اخلاق اور نور معارف موجود ہوں جس سے عام وخاص ، جاہل و عالم ، تاریک دماغ رکھنے والے اور نور فطری کے حامل سب یکساں فیضیاب ہوں اور شخص اس کے چشمہ فیض سے سیراب ہو ۔

يَتْلُواْ عَلَيْهِمْ ءَايَٰتِكَ ، یعنی عام لوگوں کو تیری آیات اور مقدس کلام پڑھ کر سُنائے ، ان کو شریعت الہیہ کے ظاہری احکام بتائے ۔

وَيُعَلِّمُهُمُ ٱلْكِتَٰبَ ، یعنی جو لوگ عالم ہیں، لیکن علماء میں ان کا مرتبہ امتیازی نہیں بلکہ عمومی ہے، تو ایسے علما کو وہ کتاب مقدس کی تعلیم دے، احکام اور ادلہ بتائے ، فروع واصول سے واقف کرے اور دلائل توحید و نبوت سمجھائے ۔

وَٱلْحِكْمَةَ ، یعنی جو لوگ علماء میں امتیازی شرف رکھتے ہیں، قوت اجتہاد کے مالک ہیں علمی تبحر اور وسعت معارف کی وجہ سے صرف احکام و ادلہ کا علم ان کے لیے سیر کُن نہیں ہے، بلکہ ان کو اسرار حق کی ضرورت ہے تو ایسے لوگوں کو اسرار شریعت کی تعلیم دے ، حقائق و معارف الہیہ بتائے ، رموز کتاب سے واقف کرے ۔

وَيُزَكِّيهِمْ ، یہ مرتبہ خاصان خاص کا ہے ، اولیائے امت ہی اس مرتبہ سے سرفراز ہیں۔

ان کے نفوس قدسیہ ہو بہو کمالِ نبوت کا آئینہ ہیں، جن کے اندر نور نبوت چمکتا ہے مطلب یہ ہے کہ وہ نبی روشن روح رکھنے والوں کے تزکیہ کا بھی سبب ہے، ان کے آئینہ دل میں اپنی روحانی تعلیم کے پانی سے تمام سیاہی اور رنگ دور کر کے اپنے فیوض قدس اور نور رسالت سے اُن کو منور کر دے ۔

مقصود بیان : رسول اللہ ﷺکی ذات گرامی اور تمام امت مسلمہ حضرت ابراہیم و اسماعیل علیہما السلام کی دعا کا نتیجہ ہے ۔

امت اسلامیہ میں چار طبقات ہیں، عام، خاص ، خاص الخاص، اخص الخاص ، خاص کی ہدایت کے لیے صرف معجزات اور ظاہری آیات قرآنیہ اور فرامین نبویہ مخصوص ہیں ۔

خاص کی ہدایت کے لیے احکام ادلہ، فروع واصول، دلائل توحید و براہین رسالت کا علم ضروری ہے ، خاص الخاص کے افادے کے لیے اسرار شریعت ، حقائق و معارف اور رموز کی تعلیم ضروری ہے ۔

اخص الخاص میں تخلیہ رذائل اور تجلیہ بالفضائل کا مادہ تو موجود ہی ہوتا ہے، ان کی روحیں سعید اور دل مادہ ہدایت سے لبریز ہوتے ہیں، لیکن تخلیہ کے بعد ان کے قلوب کی صفائی اور تجلیہ و تزکیہ کی بھی احتیاج ہے اور یہ سب کام جس حسن و خوبی سے حضوراقدس نے انجام دیے وہ عدیم النظیر ہیں۔ حضور والا اشرف المخلوقات اشرف الانبياء اور خاتم النبیین ہوئے۔

سچ ہے :کلّموالناس علیٰ قدرِ عقولھم ،

آیت میں ایک لطیف تلمیح اس طرف بھی ہے کہ ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ ہر مرتبے کو طے کر کے اوپر والے درجے میں پہنچنے کی کوشش کرے تا کہ انتہا پر پہنچ کر کمالات محمدیہ کا مکمل آئینہ اور مجسمہ اخلاق بن جائے ۔(اقتباس)

 

Tags: ALLAMA SYED ABD U DAIM ALJALALI BUKHARI, AUTHENTIC TAFSEER, BEST TAFSEER, commentary, DARS E QURAAN, mazameen e quraan, mufassereen e quraan, PARA NO 1 to 30 , Quraaniyaat, TAFASEER, tafseer, TAFSIR, TOOBAA FOUNDATION, URDU, URDU TAFSEER, URDU TAFSIR, URDU TRANSLATION, Tafsir, Literature, Historical Background of UrduTranslation, Need and Importance of Translation, Translation Meaning and Sources, Quranic_Interpretation, Tafsir, Translation, Islamic_Theology, Islamic_Education, Islamic_Studies, Quranic_Commentary, Islamic_History, Religious_Scholarship, Islamic_Teaching, Quranic_Exegesis, Muslim_Scholars, Islamic_Thought, Quranic_Commentators, Quranic_Scholarship, quraanyaat, Quraaniyaat, tafseer, TAFASEER, URDU TRANSLATION, URDU TAFSEER, mazameen e quraan, urdu translation of quraan, bamuhawwarah tarjuma quraan, mufassereen e quraan, DARS E QURAAN, MUTARJIMEEN E QURAAN, TAFASEER, tafseer, URDU TARJUMA QURAAN, tafseeri afadaat, commentary, TASSAWWUF AUR QURAAN, golden chain of thanvi mufassereen e QURAAN, quraanyaat, ahkam ul quraan, fiqh ul quraan, MASAIL U SALOOK, AUTHENTIC TAFSEER, BEST TAFSEER,

اردو ترجمہ, اردو ترجمہ قرآن, اردو تفاسیر, اردو تفسیر قرآن, پارہ نمبر 1 تا 30   , تشریح, تفسیر, درس قرآن, علامہ سید عبدالدئم الجلالی بخاری, قرآنیات, مختصر حاشیہ, مضامین قرآن, مفسرین قرآن, اردو تراجم, تراجم, تفاسیر, تفسیر, تفسیری نکات, مترجم قرآن, مترجم قرآنیات, مترجمین قرآن, مفسر قرآن, مفسرین, مفسرین قرآن, بامحاورہ ترجمہ, لفظی ترجمہ, مختصر حاشیہ, تشریح, برصغیر کے فضلاء کی قرآنی خدمات,تصوف اور قرآن, تھانوی مفسرین ِ قرآن اک سنہری شاخ,  مسائل السلوک, مستند تفسیر, تفسیر, مترجم قرآن,

 

 

مکمل تحریر اور تبصرے>>

Wednesday 15 May 2024

جوئے شِیر اشاریہ کلامِ اقبال

JOEY E SHEER - ISHARIYA KALAM E IQBAL


 

جوئے شِیر

اشاریہ کلامِ اقبال

از: داؤد عسکر

پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری

06 ذوالقعدہ 1445 ہجری

JOEY E SHEER

ISHARIYA KALAM E IQBAL

BY: DAWOOD ASKAR

DOWNLOAD

#TOOBAA_POST_NO_624

مزید کتب کے لیئے دیکھیئے  صفحہ " شاعری

روح انتساب

کلام اقبال کا یہ انڈیکس اگر موصوف کی زندگی میں مرتب ہوتا تو غالباً وہ بہت محظوظ ہوتے۔ مجھے فخر ہے کہ میں اس کدو کاوش کا نذرانہ مرحوم کی مبارک روح کو اپنی تمامتر عقیدتوں کے ساتھ پیش کر رہا ہوں ۔

سوز دل، اشک رواں ، آه سحر، ناله دل

این همه از اثر لطف شمامی بنیم

 

TOPICS: dr muhammad iqbal shair e mashriq , allama dr Muhammad iqbal, falsafi , mufakir, naqaad , iqbaliyat , POET OF EAST , INDEX , POETRY OF IQBAL ,

شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال,, ڈاکٹر محمد اقبال شاعر مشرق ,اقبال لاہوری ,شاعری ,شاعر مشرق , مفکر,فلسفی , نقاد,قرآنی فلسفہ,قرآنی تلمیحات, قرآنی استعارے,شاعری,پیام قرآن بزبان اقبال,اقبالیات,شاعر قرآن,اشاریہ

مکمل تحریر اور تبصرے>>

Monday 13 May 2024

آسان بیان القرآن جلد سوم : سورہ یوسف تا سورہ شعراء تصنیفِ لطیف : حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی

AASAN BAYAN UL QURAAN TAFSEER OF :HAKEEM UL UMMAT MOULANA ASHRAF ALI THANVI


 

آسان بیان القرآن

جلد سوم : سورہ یوسف تا سورہ شعراء

تصنیفِ لطیف : حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی

تسہیل نگار : مولانا عقیدت اللہ قاسمی

نظرثانی : مفتی محمد سعید احمد پالنپوری

پیشکش : طوبی ریسرچ لائبریری

05 ذوالقعدہ 1445 ہجری

AASAN BAYAN UL QURAAN

TAFSEER OF :HAKEEM UL UMMAT MOULANA ASHRAF ALI THANVI

TASHEEL: MAULANA AAQEDATULLAH QASMI

VOL : 3

DOWNLOAD

#TOOBAA_POST_NO_623

مزید کتب کے لیئے دیکھیئے  صفحہ " قرآنیات

حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ بحیثیت مفسرِ قرآن

پی ایچ ڈی مقالہ : سید محمد عبدالقادر آزاد(خطیب بادشاہی مسجد لاہور)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

علامہ محمد اقبال اور مولانا اشرف علی تھانوی افکار  کا تقابلی مطالعہ

ایم فل مقالہ : محمد یونس میئو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلامی تصوف میں مسائل السلوک کا مقام

(مسائل السلوک:حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی)

تحقیق : پروفیسر محمد لطیف

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 اشرفُ المعارف

(حضرت تھانوی کے علمی کمالات)

تالیف : علامہ مفتی  سیدعبدالشکور ترمذیؒ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مولانا اشرف علی تھانوی کی علمی خدمات

پی ایچ ڈی مقالہ محقق : ڈاکٹر سیف الرحمن

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اہل محبت و اہل سلوک کے لئے قرآنی لائحہ عمل شرح مسائل السلوک بیان القرآن سے ماخوذ مسائل السلوک

 از : حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ

تشریح : حافظ محمد موسیٰ بھٹو صاحب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حیات حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی کے درخشاں پہلو( علمی آثار و تجدیدی مساعی)۔

مقالات و مضامین نگار : نور احمد ، علامہ سید سلیمان ندوی ، منشی عبدالرحمٰن ،ڈاکٹر ازکیا ہاشمی ، ڈاکٹر جنید احمد ہاشمی ، ڈاکٹر محمد سعد صدیقی ، مولانا عبداللہ چنیوٹی ، ڈاکٹر صلاح الدین ثانی ، ڈاکٹر سفیر اختر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تفسیر بیان القرآن مولانا اشرف علی  تھانوی کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ

 تحقیق و تصنیف : ڈاکٹر ریحانہ ضیاء صدیقی(پی ایچ ڈی مقالہ)۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تفسیر بیان القرآن ۔مولانا اشرف علی تھانویؒ

ایک جائزہ

از: مفتی اظہار الحق قاسمی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بصائر حکیم الامت

(حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ)

حقیقت ِ تصوف و سلوک

ازالہ اوہام و شکوک

از : عارف باللہ ڈاکٹر عبدالحئ عارفی ؒ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تفسیر بیان القرآن

مفسر : حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ

جلد اول ، جلد دوم ، جلد سوم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آسان بیان القرآن مع تفسیر عثمانی

ترجمہ قرآن  و تفسیر موضح فرقان از: حضرت مولانا شیخ الہند محمود حسن دیوبندیؒ

خلاصئہ تفسیر : حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ

فوائدِ تفسیر : شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مرتبہ : مولانا محمد عمر انور بدخشانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آسان بیان القرآن

جلد اول : سورہ فاتحہ تا سورہ نساء

جلد دوم : سورہ مائدہ تا سورہ ہود

تصنیفِ لطیف : حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی

تسہیل نگار : مولانا عقیدت اللہ قاسمی

نظرثانی : مفتی محمد سعید احمد پالنپوری

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

TOPICS

Tafsir, Literature, Historical Background of UrduTranslation, Need and Importance of Translation, Translation Meaning and Sources, Quranic_Interpretation, Tafsir, Translation, Islamic_Theology, Islamic_Education, Islamic_Studies, Quranic_Commentary, Islamic_History, Religious_Scholarship, Islamic_Teaching, Quranic_Exegesis, Muslim_Scholars, Islamic_Thought, Quranic_Commentators, Quranic_Scholarship, quraanyaat, Quraaniyaat, tafseer, TAFASEER, URDU TRANSLATION, URDU TAFSEER, mazameen e quraan, urdu translation of quraan, bamuhawwarah tarjuma quraan, mufassereen e quraan, DARS E QURAAN, MUTARJIMEEN E QURAAN, TAFASEER, tafseer, URDU TARJUMA QURAAN, tafseeri afadaat, commentary, HAKEEM UL UMMAT MOULANA ASHRAF ALI THANVI, Tafseer Bayan ul Quraan, TAFSEER BIYAN UL QURAAN,MUTARJAMEEN E DEOBAND, HAZRAT THANVI K ILMI KAMALAAT, TAFSEER BIYAN UL QURAAN, TASSAWWUF AUR QURAAN, golden chain of thanvi mufassereen e QURAAN, quraanyaat, ahkam ul quraan, fiqh ul quraan, MASAIL U SALOOK, AUTHENTIC TAFSEER, BEST TAFSEER, MAULANA AAQEDATULLAH QASMI اردو تراجم, تراجم, تفاسیر, تفسیر, تفسیری نکات, مترجم قرآن, مترجم قرآنیات, مترجمین قرآن, مفسر قرآن, مفسرین, مفسرین قرآن, مفسرین ِ دیوبند, مترجمین ِ دیوبند, بامحاورہ ترجمہ, لفظی ترجمہ, مختصر حاشیہ, تشریح, برصغیر کے فضلاء کی قرآنی خدمات, علمائے دیوبند کی قرآنی خدمات, حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی, حضرت تھانوی کے علمی کمالات, تفسیر بیان القرآن, تصوف اور قرآن, تھانوی مفسرین ِ قرآن اک سنہری شاخ,  مسائل السلوک, مستند تفسیر, تفسیر, مترجم قرآن, مولانا عقیدت اللہ قاسمی,

مکمل تحریر اور تبصرے>>