امام محمد بن حسن شیبانی اور ان کی فقہی خدمات
تالیف : ڈاکٹر محمد الدسوقی
کلیتہ الشریعہ-جامعہ قطر
پی ایچ ڈی عربی مقالہ
اسم الكتاب: الإمام محمد بن الحسن الشيباني وأثره في الفقه الإسلامي
لتحمیل الکتاب عربی : اسم الكتاب: الإمام محمد بن الحسن الشيباني وأثره في الفقه الإسلامي- الدسوقي
مترجمین : حافظ شبیر احمد جامعی، ڈاکٹر محمد یوسف فاروقی
پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری
بشکریہ معاون و رفیق ِ خاص : محمد طاہر صدیقی
IMAM MUHAMMAD BIN HASSAN SHAYBANI AUR UNKI FIQHI KHIDMAAT
ARABIC : DR MUHAMMAD AL DASOOQI QATARI
URDU TRANSLATION : hafiz shabbir ahmed jamai , DR muhammad yousaf farooqi.
نوٹ :امام محمد بن حسن شیبانی " صاحبین " یعنی امام ابو حنیفہ کے دو جلیل القدر شاگردوں میں سے ایک ہیں جن سے انکی فقہی روایت آگے بڑھی ہے ،ان کے دوسرے شاگرد امام ابو یوسف ہیں ۔،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، امام محمد کی تالیفات فقہ و قانون کے سارے پہلووں کی جامع ہیں ، اور نہایت مفصل ہیں، امام محمد شیبانی کے اس کارنامے کے سبب متاخر جملہ حنفی فقہاء ان کے خوشہ چین ہے۔
حنفی مکتب فکر میں اس مرکزی مقام کے ساتھ ، امام محمد شیبانی کو اہل ِ سنت کی فقہی روایت میں واسطۃ العقد کی حیثیت بھی حاصل ہے ، ان کے معتدد اساتذہ میں ، امام ابوحنیفہ کے ساتھ امام مالک شامل ہیں۔
اور شاگردوں میں امام شافعی ہیں ، اور شافعی کے ایک شاگرد امام احمد بن حنبل ہیں ، یوں امام محمد شیبانی استاد "شاگرد تعلق "، سے دو مکاتب ِ فکر کے بانیوں سے جڑے ہوئے ہیں اور تیسرے فقہی مکتبِ فکر کے بانی صرف ایک واسطے سے ان کے شاگرد ہیں۔ اس طرح امام محمد شیبانی کا اہل ِ سنت کے چاروں فقہی مکاتب ِفکر سے گہرا تعلق ہے۔