Wednesday 27 October 2021

الفوز الکبیر فی اُصول التفسیر مع فتح الخبیر


 

الفوز الکبیر فی اُصول التفسیر مع فتح الخبیر

(فارسی۔عربی۔اردو)

تصنیف : حجۃ الاسلام امام حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ

مترجم : سید محمد مہدی الحسنی/حبیب الرحمن صدیقی کاندھلوی

پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری

17ربیع الاول1443 ہجری

AL FOUZ UL KABEER FI USOOL E TAFSEER MA FATH UL KHABEER

(FARSI- ARBI – URDU)

AUTHOR: HUJJA TUL ISLAM IMAM SHAH WALIULLAH DEHLVI

URDU TRANSLATED BY : SYED MUHAMMAD MEHDI ALHASNI/HABIB U REHMAN SIDDIQUE KANDHELVI

DOWNLOAD

مزید کتب کے لیئے دیکھیئے صفحات " قرآنیات " اور " ارمغان ِ شاہ ولی اللہ

#TOOBAA_POST_NO: 318

" الفوزالکبیر فی اصول التفسیر مترجم اردو:  الفوز الکبیر ، اُصولِ تفسیر پر امام الہند حضرت  شاہ ولی محدث دہلوی نوراللہ مرقدہ (متوفی1176ہ/1762ء) کی بزبان فارسی ایسی تصنیف ہے جو"  بقامت کہتر بہ قیمت بہتر"کے مصداق ہے ۔اس کے عربی نسخے بعد کے علماء کے فارسی سے تعریب ہیں، عربی نسخے مدارس دینیہ کے نصابات میں  داخل ِ درس ہیں ،عوام تو درکنار بہتیرے خواص بھی اسی کو شاہ صاحب کی تصنیف سمجھا کیئے،اور اصل فارسی تصنیف پس منظرمیں چلی گئی،کیونکہ برٹش سامراج کے مقبوضہ ہندوستان میں انگریزی کے ہاتھوں فارسی کا بھی دم ِ واپسیں ہو چکا تھا ۔پچھلی صدی عیسوی میں  اس کے اردو تراجم بھی ایک سے زیادہ ہوئے،اردو تراجم زیادہ تر عربی نسخوں سےہوئے جو بجائے خود اصل، فارسی کے ترجمہ تھے،اور تعریب شدہ متداول نسخوں میں سقم اور نقص بھی بہت کچھ تھے جو اردو میں بھی منتقل ہوگئے ،زیر ِ بحث اردو ترجمہ جناب حبیب الرحمٰن کاندھلوی صاحب  کا ہے، جن کی شخصیت  باوجودایک جلیل القدر،صاحبانِ علم و فضل اور زُہد و تقوی کے حامل خانوادہ سے نسبت رکھنے ، اور خود بھی صاحب ِ علم ہونے کےاپنے  کج ، شاذ اور گمراہ کن افکار کی وجہ سے متنازعہ ہوگئی تھی،اُن   کاتصنیفی و تالیفی کام جو کافی کچھ ہے  سب اپنی زائغانہ ، باطل افکار و نظریات  کی تعلیم ، تبلیغ و تلقین پر مشتمل ہے، ان افکار کی تان انکارِ حدیث پر بالواسطہ، براہ تاویل ٹوٹتی ہے۔اور ان کا کُھرا  ان کے معاصر اور سابق منکرین ِ حدیث کے گھر پہنچتا ہے۔البتہ الفوز الکبیر کا یہ ترجمہ اردو ،اصل کے مطابق ہے یعنی اس میں انہوں نے اپنے افکارِ کج شامل نہیں کیئے،شاید یہ کج دماغی سے پہلے دور کا کام ہے۔ بہرحال ترجمہ  رواں ، سلیس اور عمدہ ہے"۔

مبصر: مفتی امجد حسین صاحب

مدیر فقہ السنہ اکیڈمی، راولپنڈی

نوٹ: ہم حبیب  الرحمن کاندھلوی کی تما م باطل و گمراہ کن  تصنیفات سےمکمل اظہارِ برات کرتے ہیں ، نہ  ہی ان کی تشہیر چاہتے ہیں ، زیر نظر کتاب ہماری اس مہم کا حصہ ہے جس میں حضرت امام شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ کی تصانیف کے اردو تراجم کی کھوج اور برقی اشاعت کی لگن ہے۔

منجانب مدیر طوبیٰ ریسرچ  لائبریری و بلاگ

 

 

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔