٭عالم اسلام کی احیائی تحریکیں اور عالم اسلام٭
٭ معرکہ بلا کوٹ
از : سید قاسم محمود
٭سید قاسم محمود کے قلم کا ایسا شاہکار ہے جسے ہر اسلام کےطالب علم ، تاریخ برصغیر اسلامی کے متلاشی، احیائے اسلام کے کھوجی ، مطالعہ تحریک پاکستان کے تشنہ کام ، اور سیاست کے رہبر ، دین کے ہر مقتدا کے لیئے اک دستاویزی سرمایہ ہے جسے کہ مطالعاتی نصاب کا لازمی حصہ ہونا چاہیئے ۔ عالم اسلام ، بالخصوص برصغیر کی اسلامی جدوجہد آزادی کو دریا بکوزہ میں سیمٹ لیا ہے ۔ تجزیاتی و تنقیدی اسلوبِ راہنمائی نے موجودہ دَورکے قاری کے لیئے سبق آموز نتائج مرتب کرنے میں نہایت سہولت کا سامان فراہم کر دیاہے ۔ کتاب کے قارئین صرف کتاب پڑھتے ہی نہیں بلکہ مصنف کے والہانہ اسلوب، اسلام کے عروج و نشاۃ ثانیہ کی سچی لگن کی بدولت اپنے آپ کوقاری سے ناظر و مشاہدکی سطح پر پاتےہیں اور سطر سطر ہر لحظہ اپنے آپ کومیدان کار زار ہو یا تحاریک کے پر جولمحات میں شریک ِ حال پاتے ہیں ۔
بندہ کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ طوبیٰ ریسرچ بلاگ کے ہوم پیج پر پہلے سے انٹرنیٹ پرموجود کتب کے مکررات سے اجتناب کیا جائے ، صرف نئی منفردکتب ہی نشر کی جائیں مگر کچھ کتب کاسحر و دلکشی، اُصول سے استثناء کا متقاضی ہوتا ہے اور خود ہی یہ خیال پابندئی اُصول ، ترک کرنا پڑتا ہے ۔ سید قاسم محمود کی کتاب " اسلام کی احیائی تحریکیں اور عالم اسلام " بھی اس شان کی معرکہ آراء تصنیف ہے جسے طوبیٰ بلاگ پر مکرر نشر کیا جارہا ہے ۔
٭خصوصی ابواب برائے مطالعہ (برصغیریا برعظیم)
٭ حضرت مجدد الف ثانی سرہندیؒ کی جدوجہد برائے اصلاح وتجدید
٭امام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ تعلیمات و فلسفہ
٭ولی اللہی افکار کی حامل جماعت اور اس کی مخلصانہ خدمات
٭ سید احمد شہید ؒ ولی اللہی فلسفہ کا عملی ظہور
٭امام شاہ اسماعیل شہید علوم ولی اللہی کے ناشر و نقیب
٭تحریک اصلاح و جہاد سید احمد شہیدؒ
٭ معرکہ بلا کوٹ
٭1857 کی جنگ آزادی اور تحریک جہاد سید احمد شہید کا ربط وتسلسل
٭ علامہ فضل حق خیر آبادیؒ
٭ حاجی امداد اللہ مہاجر مکیؒ
٭مولانا رحمت اللہ کیرانویؒ
٭ علامہ محمد قاسم نانوتویؒ
٭محدث دوراں مولانا رشید احمد گنگوہیؒ
٭ تحریک انجمن خدام ِ کعبہ
٭تحریک ریشمی رومال ،آزادئی برصغیر(تجدید تحریکِ سید احمد شہیدؒ)
٭شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندیؒ
٭ مولانا عبید اللہ سندھی
٭ تحریک خلافت
٭مولانا محمد علی جوہرؒ
٭ مولانا شوکت علیؒ
ہم نے یہ کتاب " کتاب و سنت ڈاٹ کام " سے لی ہےسو نہ ہی ان کا نقش مٹایا ہے اور نہ ہی اپنا لگایا ہے ۔ بندہ کا کسی سے اس میدان
میں تقابل و مسابقہ نہیں ، بس بتوفیقِ الہی شاملِ حال رہے تواپنی سی حقیر کوشش ہے ۔
میں تقابل و مسابقہ نہیں ، بس بتوفیقِ الہی شاملِ حال رہے تواپنی سی حقیر کوشش ہے ۔
بشکریہ : کتاب و سنت ڈاٹ کام
Islam-Ki-Ahyai-Tehreekain-Aur-Alm-e-Islam
AUTHOR : SYED QASIM MAHMOOD
COURTESY : KITABOSUNNAT.COM
محرم الحرام12 ، 1441ہجری
مزید کتب کے لیئے دیکھیئے صفحات " تحریک آزادی، سیاسیات " ، " ارمغان ِ شاہ ولی اللہ " ۔
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔