جمالیات قرآن کی روشنی میں
تایف : ڈاکٹر نصیر احمد ناصر
پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری
08جمادی الاول1443 ہجری
JAMAAMLIYAAT QURAAN KI ROSHNI ME
AUTHOR: DR NASEER AHMED NASIR
مزید کتب کے لیئے دیکھیئے صفحہ "قرآنیات "۔
#TOOBAA_POST_NO: 334
- Topics
- quraanyaat, Quraaniyaat, قرآنیات, PIGHAAM, TEACHING OF QURAAN, پیام, پیغام, تعلیمات قرآن, ADAB, FALSAFA, aestheticism, جمالیات, فلسفہ, قرآنی مقالات, ادب
-
بسم اللہ الرحمن الرحیم
تبصرہ
جمالیات قرآن حکیم کی روشنی میں : ڈاکٹر نصیر احمد ناصر ایم اے، ڈی لٹ
نیشنل بک فاؤنڈیشن، ایڈیشن 1976ء
تمام سلسلہ موجودات ،کائنات، انفس و آفاق، روح و مادہ، ذرہ سے کرہ اور کہکشاوں تک، حتی کہ ذرہ کا جدید منکشف شدہ باطن الوجود الیکڑون پروٹون ، نیوٹران اور حیاتیات کی ادنیٰ ترین خلیات ، نیز زمان و مکان ، خیر و شر مادیات ،خیر و شر ، مادیات و مجردات، ناسوت اور لاہوت اور ان سب کے ظاہری و باطنی سسٹم اور نظامات یہ سب کچھ چونکہ ایک ذات وحدہ لا شریک کےتخلیق و ڈیزائن کردہ کرشمہ ہائے قدرت اور منظم و استوار کردہ جلوہ گاہ ناز ہیں ، اس لیئے ان سب میں حسن و جمال اور تناسب و اعتدال ہے ، نافعیت اور دائمی مقصدیت ہے ، آفاقی اور مستقل و مسلسل افادیت ہے ، اور یہ مقصدیت و افادیت خود موجودات میں منعکس حسن و جمال کے ہی اجزاء ہیں۔
میری سمجھ کے مطابق یہ کچھ حاصل و نچوڑ ہے 300 صفحات پر پھیلی ہوئی اس کتاب کے مباحث کا ، لیکن یہ سب مباحث دقیق و عمیق علمی و فلسفیانہ اسلوب میں بیان ہوئے ہیں۔ اس لیئے مفکر اور شہ دماغ لوگوں یا فلسفہ و لٹریچر کے مطالعہ کا ذوق و فہم رکھنے والوں کے لیئے یہ کتاب مفید اور قابل قدر ہے ، سب مباحث میں آیات بینات کو اشارہ ، تائید یا برہان کے طور پر جابجا لایا گیا ہے ، ابتدائی ابواب میں مغربی فلاسفہ اور اسکالروں کے اقتباسات ، فن ، آرٹ ، تخلیق اور عالم گیر و ہمہ گیر حسن و جمال کے متعلق آگئے ہیں۔ اس طرح حسن و جمال اپنے وسیع فلسفیانہ اور عارفانہ مفہوم میں جو کچھ ہے ، جیسا ہے ، جتنا ہے ، اور یہاں سے وہاں تک اور کہاں سے کہاں تک پھیلا ہوا ہے اس کے متعلق جدید و قدیم ، مذہب و فلسفہ ، اور وحی و عقل ہر دو زاویوں سے قیمتی اور قابل قدر مباحث آگئے ہیں ۔
یہ کتاب در حقیقت مصنف کا مقالہ ہے جس پر پنجاب یونیورسٹی نے آپ کو "ڈی لٹ " (ڈاکٹر آف لٹریچر) کی ڈگری عطا کی ، اور 1958ء کے سال کی بہترین علمی کتاب بھی یہ قرار پائی جس پر پنجاب یونیورسٹی نے ڈاکٹر موصوف کو اول انعام سے سرفراز کیا۔
مبصر:مفتی امجد حسین(مدیر:فقہ السنہ اکیڈمی، راولپنڈی،پاکستان)
0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔