لغات و فرہنگ

Thursday, 2 May 2024

عشرہ مبشرہ(رضوان اللہ علیھم اجمعین)
ASHRAH MUBASHRAH (10 SAHABAH KARAM)


 

عشرہ مبشرہ(رضوان اللہ علیھم اجمعین)

از: مولانا پیر ذوالفقار نقشبندی

پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری

22 شوال المکرم 1445 ہجری

ASHRAH MUBASHRAH

(10 SAHABAH KARAM)

BY: MAUALANA PEER ZULFIQAR NAQSHBANDI

DOWNLOAD

#TOOBAA_POST_NO_616

مزید کتب کے لیئے دیکھیئے  صفحہ " صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین

TOPICS: ASHRA MUBASHRAH , SAHABAH , Hazrat Abu Bakr As-Siddiq, Hazrat  Umar ibn Al-Khattab, Hazrat Uthman ibn Affan,  Hazrat  Ali ibn Abi Talib, Hazrat Talha ibn Ubaidullah, Hazrat Zubair ibn Al-Awwam, Hazrat Saad ibn Abi Waqqas, Hazrat  Abdul Rahman ibn Awf, Hazrat Saeed ibn Zaid, Hazrat Abu Ubaidah ibn Al-Jarrah, khulfaey rashideen,

حضرت ابو بکر صدیق,حضرت عمر بن خطاب, حضرت عثمان بن عفان,حضرت علی بن ابی طالب,حضرت طلحہ بن عبید اللہ,حضرت  زبیر بن عوام,حضرت  سعد بن ابی وقاص,حضرت  عبدالرحمن بن عوف, حضرت سعید بن زید,حضرت ابو عبیدہ بن جراح, صحابہ_کرام  , عشرہ مبشرہ, خلفائے راشدین,

سنن ترمذي

حدیث نمبر: 3748

(مرفوع) حدثنا صالح بن مسمار المروزي، حدثنا ابن ابي فديك، عن موسى بن يعقوب، عن عمر بن سعيد، عن عبد الرحمن بن حميد، عن ابيه، ان سعيد بن زيد حدثه في نفر ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " عشرة في الجنة: ابو بكر في الجنة، وعمر في الجنة، وعثمان، وعلي، والزبير، وطلحة، وعبد الرحمن، وابو عبيدة، وسعد بن ابي وقاص "، قال: فعد هؤلاء التسعة وسكت عن العاشر، فقال القوم: ننشدك الله يا ابا الاعور من العاشر؟ قال: " نشدتموني بالله ابو الاعور في الجنة ". قال ابو عيسى: ابو الاعور هو سعيد بن زيد بن عمرو بن نفيل، وسمعت محمدا يقول: هو اصح من الحديث الاول.

حمید سے روایت ہے کہ سعید بن زید رضی الله عنہ نے ان سے کئی اشخاص کی موجودگی میں بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دس آدمی جنتی ہیں، ابوبکر جنتی ہیں، عمر جنتی ہیں عثمان، علی، زبیر، طلحہ، عبدالرحمٰن، ابوعبیدہ اور سعد بن ابی وقاص (جنتی ہیں)“ وہ کہتے ہیں: تو انہوں نے ان نو (۹) کو گن کر بتایا اور دسویں آدمی کے بارے میں خاموش رہے، تو لوگوں نے کہا: اے ابوالاعور ہم اللہ کا واسطہ دے کر آپ سے پوچھ رہے ہیں کہ دسواں کون ہے؟ تو انہوں نے کہا: تم لوگوں نے اللہ کا واسطہ دے کر پوچھا ہے (اس لیے میں بتا رہا ہوں) ابوالاعور جنتی ہیں۔

امام ترمذی کہتے ہیں:

۱- میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا ہے کہ یہ پہلی حدیث سے زیادہ صحیح ہے،

۲- ابوالاعور سے مراد خود سعید بن زید بن عمرو بن نفیل ہیں۔

سنن ابي داود

حدیث نمبر: 4649

(مرفوع) حدثنا حفص بن عمر النمري، حدثنا شعبة، عن الحر بن الصياح، عن عبد الرحمن بن الاخنس انه كان في المسجد فذكر رجل عليا عليه السلام، فقام سعيد بن زيد، فقال: اشهد على رسول الله صلى الله عليه وسلم اني سمعته، وهو يقول:" عشرة في الجنة: النبي في الجنة وابو بكر في الجنة، وعمر، في الجنة، وعثمان في الجنة، وعلي في الجنة، وطلحة في الجنة، والزبير بن العوام في الجنة، وسعد بن مالك في الجنة، وعبد الرحمن بن عوف في الجنة ولو شئت لسميت العاشر، قال: فقالوا: من هو؟ فسكت، قال: فقالوا: من هو؟ فقال: هو سعيد بن زيد".

عبدالرحمٰن بن اخنس سے روایت ہے کہ وہ مسجد میں تھے، ایک شخص نے علی رضی اللہ عنہ کا (برائی کے ساتھ) تذکرہ کیا، تو سعید بن زید رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے اور فرمایا: میں گواہی دیتا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کہ میں نے آپ کو فرماتے سنا: ”دس لوگ جنتی ہیں: ابوبکر جنتی ہیں، عمر جنتی ہیں، عثمان جنتی ہیں، علی جنتی ہیں، طلحہ جنتی ہیں، زبیر بن عوام جنتی ہیں، سعد بن مالک جنتی ہیں اور عبدالرحمٰن بن عوف جنتی ہیں“ اور اگر میں چاہتا تو دسویں کا نام لیتا، وہ کہتے ہیں: لوگوں نے عرض کیا: وہ کون ہیں؟ تو وہ خاموش رہے، لوگوں نے پھر پوچھا: وہ کون ہیں؟ تو کہا: وہ سعید بن زید ہیں۔

تخریج الحدیث:  (صحیح)» ‏‏‏‏

سنن ابن ماجه

. بَابُ : فَضَائِلِ الْعَشَرَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ

19. باب: عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم کے فضائل و مناقب۔

حدیث نمبر: 133

(مرفوع) حدثنا هشام بن عمار ، حدثنا عيسى بن يونس ، حدثنا صدقة بن المثنى ابو المثنى النخعي ، عن جده رياح بن الحارث ، سمع سعيد بن زيد بن عمرو بن نفيل ، يقول: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم عاشر عشرة، فقال:" ابو بكر في الجنة، وعمر في الجنة، وعثمان في الجنة، وعلي في الجنة، وطلحة في الجنة، والزبير في الجنة، وسعد في الجنة، وعبد الرحمن في الجنة"، فقيل له: من التاسع؟ قال:" انا".

سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دسویں شخص تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر جنت میں ہیں، عمر جنت میں ہیں، عثمان جنت میں ہیں، علی جنت میں ہیں، طلحہ جنت میں ہیں، زبیر جنت میں ہیں، سعد جنت میں ہیں، عبدالرحمٰن جنت میں ہیں“، سعید رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا: نواں کون تھا؟ بولے: ”میں“

تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/السنة 9 (4650)، (تحفة الأشراف: 4455)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/المنا قب 26 (3748)، 28 (3757)، مسند احمد (1/ 187) (صحیح)

No comments:

Post a Comment