درُوسِ سیرت (ﷺ)
مترجم : ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی
مئولف : علامہ دکتور الشیخ محمد سعيد رمضان البوطي
پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری
7 صفر المظفر 1442 ہجری
DAROOS E SEERAT (S.A.W)
Interpreted : DR RAZI UL ISLAM NADVI
FIQH U SEERAH NABVIYA (S.A.W)
AUTHOR : DR ALLAMA MUHAMMAD SAEED RAMZAN ALBOTI
مزید کتب کے لیئے دیکھیئے صفحہ "حیاتِ حضرت محمد ﷺ "۔
سیرتِ رسول _ دروس و نصائح
ReplyDeleteڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
سیرت نبوی پر تالیف کا ایک نیا رجحان ماضی قریب میں ابھر کر سامنے آیا ہے ، جسے 'فقہ السیرۃ' کا نام دیا گیا ہے ، یعنی واقعاتِ سیرت سے دروس و نصائح کا استنباط کرنا اور موجودہ حالات میں ان سے رہ نمائی حاصل کرنا _ اس انداز کی متعدد کتابیں عربی زبان میں لکھی گئی ہیں ، جن میں سے ایک اہم کتاب شام کے مشہور عالم ڈاکٹر محمد سعید رمضان البوطی کی' فقہ السیرۃ النبویۃ' ہے _ راقمِ سطور کی سعادت ہے کہ اسے اس کتاب کا اردو ترجمہ کرنے کی سعادت حاصل ہوئی _
اس کتاب کا ترجمہ کرنے کی کہانی عجیب ہے _ عرصہ پہلے مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز نئی دہلی کے اُس وقت کے منیجر جناب محمد جاوید اقبال نے مجھے یہ کتاب ترجمہ کرنے کے لیے دی تھی _ میں نے یہ ذمے داری قبول کرلی ، لیکن کافی عرصہ گزرنے کے باوجود ترجمہ کا کام چند صفحات سے آگے نہ بڑھ سکا _ میں نے شرماتے ہوئے جاوید اقبال سے مصروفیات کا عذر کیا اور ترجمہ کرنے سے معذرت چاہی ، لیکن انھوں نے عذر قبول نہ کیا اور کہا کہ یہ بہت اچھی کتاب ہے _ اس کا ترجمہ کرنا آپ کے لیے سعادت کی بات ہوگی _ میں منھ لٹکائے ہوئے واپس آگیا _
اس کے کچھ دنوں کے بعد ہوا یہ کہ میری اہلیہ کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوگئی _ انہیں داخلِ اسپتال کرنا پڑا _ تیمارداری کرنے والا میرے علاوہ کوئی نہ تھا _ خواتین کے جنرل وارڈ میں میرا رکنا ممکن نہ تھا _ طے پایا کہ میں گھر پر ہی رات گزاروں گا _ ناگہانی کوئی ضرورت ہوئی تو وہ مجھے فون کرکے بلالیں گی _ اس اندیشے سے کہ کہیں گہری نیند میں فون نہ سُن سکوں ، میں نے رات بھر جاگ کر گزارنے کا فیصلہ کیا _ خیال آیا کہ شب بیداری کا اس سے اچھا مصرف اور کیا ہو سکتا ہے کہ فقہ السیرۃ کا ترجمہ کرڈالوں _ چنانچہ یہ معمول بنا لیا کہ اہلیہ کو رات کا کھانا اور دوائیں کھلاکر آتا اور ترجمہ کرنے بیٹھ جاتا تو فجر کی اذان پر ہی تسلسل ٹوٹتا _ اس طرح 500 سے زائد صفحات کی کتاب ، جس کے صرف چند صفحات کا ترجمہ کئی برس میں کرسکا تھا ، اہلیہ کی علالت کی وجہ سے 15 دنوں سے کم عرصہ میں اس کا ترجمہ مکمل کرلیا _
کتاب کی اشاعت کے وقت میں نے سوچا کہ عرضِ مترجم میں اہلیہ کا ذکرِ خیر کردوں ، کہ اصلاّ یہ کام انہی کے حسنِ تعاون سے انجام پایا تھا _ لیکن جب یہ کتاب زیورِ طبع سے آراستہ ہوکر آئی اور اپنے نام پر ان کی نظر پڑی تو کہنے لگیں :"کیوں مجھے سرِ بازار رسوا کرتے ہیں _ میرا نام کہیں نہ لکھا کریں _" خواتین کی اسی طرح کی بے نفسی کی بدولت مردوں کو بڑے بڑے کام انجام دینے کی توفیق ملتی ہے _ اگر عورتوں کا حسنِ تعاون نہ ہو تو مرد اپنے کو عاجز و درماندہ پائیں گے _
یہ کتاب نشریات ، پاکستان سے 'دروسِ سیرت' اور مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز نئی دہلی سے 'سیرتِ رسول _ دروس و نصائح' کے نام سے شائع ہوئی ہے _ یہ سیرتِ نبوی کے موجودہ لٹریچر کی ایک اہم کتاب ہے اور میری بھی پسندیدہ کتابوں میں سے ہے _ اس کا ترجمہ کرتے ہوئے میرے اوپر سرشاری اور بے خودی کی کیفیات غالب رہی ہیں _ اللہ تعالیٰ نے اسے مقبولیت عطا کی ہے ، اس کا مظہر یہ ہے کہ ہند و پاک میں اس کے متعدد ایڈیشن منظر عام پر آئے ہیں _ اب یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پاکستان کی طوبی ریسرچ لائبریری سائٹ پر اس کی پی ڈی ایف فائل اپ لوڈ کر دی گئی ہے _ اللہ تعالیٰ اس کے کارپردازوں کو جزائے خیر عطا فرمائے ، آمین
اس کا لنک درج ذیل ہے :
https://toobaa-elibrary.blogspot.com/2020/09/blog-post_25.html
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3817644138264736&id=1315372015158640
Jazakallah Khair
ReplyDeleteجزاکم اللہ خیرا
ReplyDelete