Thursday 30 December 2021

شرح فقہ الاکبر علامہ مُلا علی قاریؒ اردو


 

شرح فقہ الاکبر

مئولف: علامہ مُلا علی قاریؒ

اردو مترجم : مولانا محمد نوید

منح الروض الأزهر شرح الفقه الأكبر للملا علي القارئ

بشکریہ :معاونِ خصوصی مولانا عبدالوہاب صاحب

پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری

25جمادی الاول1443 ہجری

SHARAH FIQH UL AKBAR

AUTHOR: ALLAMA MULLA ALI QARI RH.A

URDU TRANSLATOR : MOULANA MUHAMMAD NAVEED

SPECIAL COURTESY OF: MOULANA ABDUL WAHAAB

DOWNLOAD

#TOOBAA_POST_NO_342

٭ الفقہ الاکبر

تالیف : امام ِ اعظم امام ابو حنیفہ

مع اردو ترجمہ : البیان الازھر

مقدمہ : امام اہلسنت حضرت شیخ الحدیث مولانا سرفراز خان صفدر صاحبؒ

مترجم : شیخ القرآن علامہ صوفی عبدالحمید سواتیؒ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٭ الفقہ الاکبر

تالیف : امام ابو حنیفہ نعمان بن ثابت ر۔ح

مترجم و شارح : ڈاکٹر عبدالرحیم اشرف بلوچ

مقدمہ : ڈاکٹر محمد میاں حقانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٭ فقہء اکبر و ابسط

تالیف : امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابتؒ

تحقیق و ترجمہ : مفتی رشید احمد العلوی

مقدمہ : علامہ شیخ الحدیث مولانا سرفراز خان صفدرؒ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٭شرح فقہ الاکبر

تالیف : امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابتؒ

شارح : مولانا الیاس گھمن  صاحب

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٭فقہ اکبر ترجمہ مہر انور مع وصایا امام ابو حنیفہؒ

از : مولوی وکیل احمد سکندر پوری/مولوی عبدالاحد

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٭IMAM ABU HANIFA’SAL FIQH UL AKBAR EXPLAINED

BY: ABUL MUNTAHA AL MAGHNISAWI

WITH SECLECTIONS FROM ALI AL-QARI’S COMMENTARY

INCLUDING IMAM ABU HANIFA’S KITAB UL WASIYYA

COMPILED AND TRANSLATED WITH AN INTRODUCTION

BY: ABD U REHMAN IBN YUSUF

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید کتب کے لیئے دیکھیئے  صفحہ"عقائد اہلسنت والجماعت (علم الکلام)

 

مکمل تحریر اور تبصرے>>

Tuesday 28 December 2021

مقالہ در حالات " امام طحاویؒ "


 

مقالہ در حالات " امام طحاویؒ "

(خصوصی مجاہدات و نظریات در حدیث سید خیرالانام  علیہ الصلوۃ  والسلام)

مقالہ نگار : سید قطب الدین  حسنی صابری (عثمانیہ)

بشکریہ :معاونِ خصوصی مولانا عبدالوہاب صاحب

پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری

23جمادی الاول1443 ہجری

IMAM TAHVI KI KHIDMAAT E HADEEZ

AUTHOR: SYED QUTUB U DEEN HASSNI SABRI

SPECIAL COURTESY OF: MOULANA ABDUL WAHAAB

DOWNLOAD

مزید کتب کے لیئے دیکھیئے  صفحات"محدثین" و " فقہاء

#TOOBAA_POST_NO_341

 

مکمل تحریر اور تبصرے>>

Sunday 26 December 2021

قرآن ِ عزیز مترجم و محشی اردو : شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہوریؒ

قرآن ِ عزیز

مترجم و محشی اردو :  شیخ التفسیر مولانا احمد علی لاہوریؒ

بشکریہ :معاونِ خصوصی مولانا عبدالوہاب صاحب

پیشکش : طوبیٰ ریسرچ لائبریری

21جمادی الاول1443 ہجری

QURAAN E AZIZ

URDU TRANSLATED &

COMMENTARY NOTE BY: SHEIKH UL TAFSEER MOULANA AHMED ALI LAHORI RH.A 

SPECIAL COURTESY OF: MOULANA ABDUL WAHAAB 

 DOWNLOAD

BLACK & WHITE FILE: 88MB

مزید کتب کے لیئے دیکھیئے  صفحہ"قرآنیات

 #TOOBAA_POST_NO340

٭ شیخ التفسیر حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ : مولانا زاہدالراشدی صاحب٭بشکریہ

مجلہروزنامہ اسلام، لاہور

تاریخ اشاعت۱۱ ستمبر ۲۰۱۳ء

شیخ التفسیر حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ نے جب ۱۹۱۷ء میں لاہور میں رہائش اختیار کی تو ان کی حیثیت ایک نظر بند کی تھی کیونکہ تحریک آزادی کے نامور راہ نما شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن دیوبندیؒ کا شاگرد اور مفکرِ انقلاب حضرت مولانا عبید اللہ سندھیؒ کا تربیت یافتہ عالم دین اور رفیق کار ہونے کی وجہ سے انہیں اس ضمانت پر لاہور کی حدود میں پابند کر دیا گیا تھا کہ وہ انگریز سرکار کے خلاف سرگرمیوں میں شریک نہیں ہوں گے۔ ویسے بھی تحریک ریشمی رومال کی خفیہ تگ و دو کا راز کھل جانے کے باعث وقتی طور پر ایسی سرگرمیوں کا کوئی امکان باقی نہیں رہا تھا۔ چنانچہ حضرت لاہوریؒ نے اپنا رُخ تعلیمی جدوجہد کی طرف موڑ لیا اور شیرانوالہ گیٹ کے ساتھ ایک چھوٹی سی مسجد میں قرآن کریم کا درس دینا شروع کیا جو ان کی نئی علمی و فکری محنت کا نقطۂ آغاز تھا اور پھر وہ ۱۹۶۲ء تک اسی راستے پر چلتے ہوئے اپنے مالک حقیقی کے حضور پیش ہوگئے۔

حضرت لاہوریؒ کا یہ درس قرآن کریم عوام کے لیے ہوتا تھا لیکن وہ علماء کرام اور جدید تعلیم یافتہ حضرات کے لیے ان کی سطح پر بھی درس قرآن کریم کا اہتمام کرتے تھے اور اس کے ساتھ حضرت شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے فلسفہ و فکر، خاص طور پر ان کی معرکۃ الآراء کتاب ’’حجۃ اللہ البالغۃ‘‘ کی تعلیم و تدریس بھی ان کے اس مشن کا حصہ تھا۔

ان سے اس دوران قدیم و جدید طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ارباب علم نے استفادہ کیا جن میں مولانا سید ابوالحسن علی ندویؒ ، علامہ علاء الدین صدیقیؒ اور ڈاکٹر سید محمد عبد اللہؒ جیسی عظیم شخصیات شامل ہیں۔

قرآن فہمی میں ان کا طرز حضرت مولانا عبید اللہ سندھیؒ کی طرح حالات زمانہ پر قرآن کریم کی آیات و احکام کی تطبیق کا تھا اور وہ دورِ حاضر کی اصطلاحات و ماحول کو سامنے رکھ کر قرآن کریم کی تفسیر و تشریح کے ساتھ ساتھ عقلی و منطقی تعبیرات و تاویلات بھی پیش کرتے تھے جس پر ابتداء میں بعض اہل علم کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا لیکن دھیرے دھیرے دینی حلقے اس طرز سے مانوس ہوتے چلے گئے اور ایک وقت ایسا بھی آیا کہ حضرت لاہوریؒ کا یہ حلقۂ درس جنوبی ایشیا کی سطح پر فہم قرآن کریم کے بڑے مراکز میں شمار ہونے لگا۔

حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ کی وفات کے بعد اس سلسلۂ درس کو تادیر قائم رکھنے میں ان کے جانشین حضرت مولانا عبید اللہ انورؒ کے ساتھ جن علماء کرام نے مسلسل محنت کی ان میں حضرت مولانا محمد اسحاق قادریؒ اور حضرت مولانا حمید الرحمن عباسیؒ بطور خاص قابل ذکر ہیں۔ مولانا محمد اسحاق قادریؒ دارالعلوم دیوبند کے ممتاز فضلاء میں سے تھے، شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنیؒ کے شاگرد تھے، جبکہ میرے والد محترم حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدرؒ اور عم مکرم حضرت مولانا صوفی عبد الحمید سواتیؒ کے ساتھ دورۂ حدیث میں ہم سبق تھے۔ انہوں نے حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ کی خدمت میں سالہا سال رہ کر ان سے قرآن فہمی کا یہ ذوق سیکھا اور پھر ان کے جانشین حضرت مولانا عبید اللہ انورؒ کی معاونت میں اپنے شیخ کی مسند پر بیٹھ کر سالہا سال تک اس سلسلۂ درس کو جاری رکھا۔ ان کا زندگی بھر کا معمول رہا کہ وہ بائیسکل پر لاہور کے مختلف علاقوں میں جاتے اور کئی مقامات پر ہفتہ وار درس دیتے۔ وہ ایک دور میں جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کے امیر رہے ہیں اور دینی تحریکات میں سرگرم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ وہ اللہ اللہ کرنے والے بزرگ تھے اور ذکر الٰہی کے حلقے سجا کر لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی یاد میں مگن رکھتے تھے۔

٭ تفسیر قرآن عزیز‘ شاہ ولی اللہ کی فکر کی عکاس: ڈاکٹر سید وہاج الدین ہاشمی٭بشکریہ دعوت نیوز نیٹ

شجاعت و عزیمت کے پیکر مولانا احمد علی لاہوریؒ کی قرآنی خدمات پر ایک نظر

مولانا احمد علی لاہوری، گکھڑ گوجرانوالہ‎‎کے نزدیک قصبہ‎ ‎جلال بلگن‎ ‎میں۲۵مئی ۱۸۶۱ میں پیدا ‏ہوئے۔ آپ کے والد کا نام شیخ حبیب اللہ تھا جو سکھ مذہب سے مسلمان ہوئے تھے۔ مولانا احمد علی نو سال کے تھے کہ والد کے سایہ سے محروم ہوگئے۔ ابتدائی تعلیم گھر میں والدہ سے حاصل کی پھر گوجرانوالہ میں ایک درویش صفت بزرگ مولانا عبدالحق سے فارسی اور بنیادی تعلیم حاصل کی۔ چونکہ مولانا عبیداللہ سندھی آپ کے سوتیلے والد تھے، اس لیے مولانا سندھی سے خصوصی تربیت پائی۔ اس کے علاوہ مولانا غلام محمد دین پوری اور تحریک آزادی ہند کے جانباز سپاہی مولانا تاج محمود امروٹی سے بھی شرف تلمذ حاصل کیا۔ جب گوٹھ پیر جھنڈا میں مدرسہ دارالرشاد کا قیام عمل میں آیا تو مولانا لاہوری کو مولانا سندھی نے وہاں داخل کرادیا، یہاں پر آپ نے نہایت محنت و شوق سے چھ سال تک علوم دینیہ کی تکمیل کی۔ فراغت کے بعد اسی مدرسہ میں مدرس مقرر ہوئے۔ درس و تدریس اور اشاعت اسلام کے ساتھ ساتھ مولانا نے جنگ آزادی میں بھی نمایاں حصہ لیا اور اس سلسلے میں متعدد مرتبہ گرفتار ہوئے۔ جب مولانا عبیداللہ سندھی نے ’’جمعیت الانصار‘‘ قائم کی تو مدرسہ دارالرشاد سے مولانا لاہوری کو اپنے پاس بُلالیا اور نظارۃ المعارف القرآنیہ کے نام پر علماء کرام اور جدید تعلیم یافتہ حضرات کی ایک مخلوط جماعت تیار کی۔ ۱۹۱۵ء میں شیخ الہند مولانا محمود حسن نے مولانا سندھی کو کابل بھیجا تو نظارۃ المعارف القرآنیہ کا سارا نظام آپ کے سپرد رہا۔
مولانا لاہوری نے اس جماعت کی تنظیم میں مولانا سندھی کا پورا پورا ساتھ دیا۔ تحریک ریشمی رومال میں بھی آپ نے موثر رول ادا کیا۔تحریک ریشمی رومال انگریز سے برصغیر کی آزادی حاصل کرنے کا ایک منصوبہ تھا مگر بد قسمتی سے یہ منصوبہ قبل از وقت طشت ازبام ہو گیا۔ انگریز نے اس تحریک کے قائدین اور اس سے وابستہ کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کیا تو مولانا احمد علی لاہوری کو گرفتار کر کے دہلی، شملہ، لاہور اور جالندھر کی مختلف حوالاتوں میں کئی ماہ گزارنے کے بعد آپ کو مشروط طور پر پابند ضمانت کر کے لاہور میں رہا کر دیا گیا ۔ آپ پر دہلی اور سندھ جانے پر پابندی لگا دی گئی۔ مولانا احمد علی کی اہلیہ بھی لاہور آگئیں۔ لاہور کی زندگی کا آغاز یہیں سے ہوتا ہے جس وجہ سے آپ لاہوری کہلاتے ہیں۔
۱۹۱۷ء میں رہائی کے بعد آپ لاہور تشریف لائے۔یہاں آپ نے درس قرآن کا سلسلہ جاری کیا جو آپ کی وفات تک جاری رہا۔ تحریک خلافت کے زمانے میں مولانا احمد علی لاہوری تحریک خلافت صوبہ پنجاب کے صدر تھے۔ ۱۹۲۲ء میں انجمن خدام الدین کا قیام عمل میں لایا گیا، قرآن اور سنت کی اشاعت کو انجمن خدام الدین کا نصب العین قرار دیا گیا۔ انجمن نے وقتی ضروریات کے مطابق دینی، اصلاحی اور سماجی ضرورتوں کے لیے قرآن وسنت کے روشنی میں کئی رسالے اور کتابیں شائع کیں، یہ تمام رسالے اور کتابچے مولانا احمد علی لاہوری کے تحریر کردہ تھے، انجمن کی طرف سے’ خدام الدین‘ نام سے ایک ہفت روزہ دینی رسالہ جاری کیا۔ ۱۹۲۴ء میں انجمن خدام الدین کی زیر نگرانی مدرسہ قاسم العلوم کی بنیاد رکھی۔ ۱۹۳۱ء کو مجلس احرار نے کشمیر کے مسئلے پر سول نافرمانی کی تحریک شروع کی، مولانا اس تحریک میں پیش پیش تھے، دیگر حضرات کے ساتھ مولانا بھی گرفتار کر لیے گئے۔ ۱۹۵۶ء میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان کا قیام عمل میں آیا جس کے لیے مولانا احمد علی لاہوری کو امیر منتخب کیا گیا۔
مولانا لاہوری نے ۱۹۲۵ء میں ترجمہ قرآن کی ابتدا کی اور ۱۹۲۷ء میں ’قرآن عزیز ‘ کے نام سے ترجمہ مع حواشی شائع ہوا۔ ۹۹۶ صفحات پر مشتمل اس ترجمہ وتفسیری حواشی پر چودہ نامور علماء کی تقاریظ ہیں۔ انجمن خدام الدین دروازہ شیرانوالہ کے زیر اہتمام یہ ترجمہ شائع ہوا۔ اس ترجمہ کے لیے مولانا لاہوری نے تین تراجم فتح الرحمن، موضح قرآن اور ترجمہ شیخ الہند سے خصوصی طور پر استفادہ کیا ہے۔ آپ نے اس ترجمہ میں علوم وافکار ولی اللہ کو اپنا خاص مرجع بنایا ہے۔اس سلسلہ میں مولانا اخلاق حسین قاسمی لکھتے ہیں: "علماء ہند میں شاہ ولی اللہ اور شاہ عبدالقادر صاحب کے قرآنی علوم کا سب سے بڑا شارح اور ترجمان اگر کوئی تھا تو وہ مولانا احمد علی کی ذات گرامی تھی”۔
(
۱) مولانا لاہوری کے ترجمہ قرآن پر ایک مشترکہ مقالہ میں حافظ سعید احمد عبداللہ نے اس طرح اظہار خیال کیا ہے: "مولانا کے دروس اور تفسیری حواشی میں عزیمت و حق گوئی کا عکس نظر آتا ہے۔ قرآنی آیات سے اجتماعیت وسیاسیات کے اصول اخذ کر کے انہیں موجودہ ماحول پر منطبق کرنا اس ترجمہ کا خاص وصف ہے”۔
(
۲) اس تفسیری ترجمہ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں مولانا نے اولاً ہر سورۃ کا خلاصہ اور مرکزی مضمون انتہائی اختصار کے ساتھ پیش کیا ہے مثلاً قرآن مجید کی سب سے طویل سورت، سورہ بقرہ کا خلاصہ ملاحظہ فرمائیے: رکوع ایک تا اٹھارہ مناظرہ بالیہود، انیس تا بیس تہذیب اخلاق، بیس تا تیئس تدبیر منزل، چوبیس تا اکتیس سیاست مدینہ کے دو شعبے، ملک گیری و ملک داری، بتیس تا آخر سورہ خلافت کبریٰ۔
(
۳) اس طرح صرف عنوان کے ذریعہ پوری سورۃ کا جامع خلاصہ سامنے آجاتا ہے۔
مولانا نے عربی مدارس کے طلبہ کے لیے فہم قرآن کی تعلیم کا تین مہینہ کا نصاب مرتب کیا تھا جس کا مقصد طلبہ کو قرآنی معارف پر عبور حاصل کروانا تھا۔ ہند وپاک کے مشاہیر علماء مولانا لاہوری کے اس نصاب سے مستفید تھے۔ آپ کے دورہ تفسیر سے سینکڑوں لوگوں نے استفادہ کیا ہے جن میں علمائے کرام اور جدید تعلیم یافتہ نوجوان بیک وقت مستفید ہوتے۔ اس سلسلہ میں مولانا علی میاں لکھتے ہیں:” مولانا جب لاہور آئے یا لائے گئے تو تن تنہا تھے اور ایک درخت کے نیچے بیٹھ کر درس قرآن کا آغاز کیا تھا، لیکن جب اس شہر کو داغ مفارقت دیا تو خدا کے ہزاروں بندے سوگوار اور ان کے فراق میں اشک بار تھے۔
‏(۴) مولانا لاہوری کو قرآن مجید سے گہرا شغف اور والہانہ لگاو تھا، اس کی تبلیغ اور اشاعت کے لیے مولانا ہمیشہ بے قرار رہتے تھے۔ قرآن مجید کے درس واشاعت کے بغیر چین نہیں آتا تھا اور وہ ان کی روح کی غذا اور درد کی دوا بن گیا تھا، ان کے نزدیک اس درس میں ناغہ کرنا گویا گناہ کبیرہ اور سخت کوتاہی تھی۔
‏(۵) مولانا لاہوری نے قرآن پاک کے اردو ترجمہ وتفسیری حواشی کے علاوہ قرآن مجید کا سندھی زبان میں ترجمہ، تفسیرالقرآن اور چونتیس چھوٹے چھوٹے رسالے تالیف فرمائے جن میں خلاصۃ المشکوۃ، مجلس ذکر کے مواعظ، جن میں تذکرہ رسوم الاسلامیہ، اسلام میں نکاح بیوگان، ضرورۃ القرآن، اصلی حنفیت، رسول اللہ ﷺ کے وظائف، میراث میں حکم شریعت، توحید مقبول، فوٹو کا شرعی فیصلہ، صد احادیث کا گلدستہ اور ’’فلسفہ روزہ‘‘ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
قرآنی پیغام کو پھیلانے کے ساتھ ساتھ مولانا لاہوری نے اپنے شاگردوں کی باقاعدہ ایک جماعت تیار کی تھی اور برصغیر میں دروس قرآنی کے حلقے قائم کیے تھے۔ ان حلقوں سے قدیم و جدید طبقات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ارباب علم نے استفادہ کیا جن میں مولانا سید ابوالحسن علی ندوی، علامہ علاء الدین صدیقی اور ڈاکٹر سید محمد عبد اللہ جیسی عظیم شخصیات شامل ہیں۔ علمائے کرام اور باصلاحیت جدید تعلیم یافتہ افراد کی قرآنی فکر سے ذہن سازی کی۔ مولانا کا خصوصی وصف جو انہیں اپنے معاصرین سے ممتاز کرتا ہے وہ حضرت شاہ ولی اللہ کی قرآنی بصیرت کو اول تا آخر اپنے اندر سمو لینا ہے۔ چنانچہ آپ کے تفسیری حواشی میں حضرت شاہ ولی اللہ کی فکر کا عکس غالب و نمایاں ہے۔برصغیر پاک وہند کی مساجد میں درس قرآن اور دینی مدارس میں دورہ تفسیر کی روایت قائم کرنے میں آپ نے بنیادی کردار ادا کیا۔
آپ داستان تحریک آزادی ہند کے امین تھے، ہر ملی مصیبت میں قوم کا ساتھ دیا، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ اس مرد مجاہد نے ہر موقع پر کلمۃ الحق کہا، قرآن مجید اور سنت نبوی پر عمل کے لیے ہمیشہ زور دیتے رہے اور اگر ملت میں کسی طاغوتی طاقت نے کوئی فتنہ اٹھایا تو اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے۔ تحریک ختم نبوت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اگر حکومت وقت نے دین کے بارے میں کوئی خلاف شرع کام کیا تو اس پر ارباب اختیار کے سامنے کلمہ حق کہنے سے باز نہ آتے۔ چنانچہ سنہ ۱۹۳۱ء میں میکلیگن انجینرنگ کالج لاہور کے انگریز پرنسپل نے پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا کلمات استعمال کیے آپ نے جرأت وبے باکی سے کام لے کر اس کے خلاف آواز بلند کی اس پر آپ کو گرفتار کر لیا گیا لیکن بعد میں آپ کو باعزت طور پر رہا کر دیا گیا۔
مولانا نے تمام زندگی زہد و تقویٰ، پرہیز گاری، عبادت گزاری اور خدمت انسانیت میں بسر کی۔ وہ نہ صرف قرآن پاک کے عالم تھے بلکہ اس کے عامل بھی تھے۔ مولانا ابوالحسن علی ندوی لاہور میں آپ کے پاس قرآنی علوم کے حصول اور تزکیہ وتربیت کے لیے مقیم رہے، آپ لکھتے ہیں "اگر مولانا احمد علی صاحب سے ملاقات نہ ہوتی تو میری زندگی اچھی یا بری بہر حال موجودہ زندگی سے بہت مختلف ہوتی اور شاید اس میں ادب وتاریخ اور تصنیف وتالیف کے سوا کوئی ذوق اور رجحان نہ پایا جاتا، خدا شناسی اور خدا رسی، راہ یابی اور راست روی تو بڑی چیزیں ہیں، مولانا کی صحبت میں کم سے کم خدا طلبی کا ذوق، خدا کے نام کی حلاوت اور مردان خدا کی محبت، اپنی کمی اور اصلاح و تکمیل کی ضرورت کا احساس پیدا ہوا، اور عامیوں کے لیے یہی بڑی دولت ونعمت ہے۔
(
۵) اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ مولانا احمد علی نے دین اسلام کی اشاعت اور فروغ میں گزارا۔ مولانا حرکیاتی شخصیت کے مالک تھے، ایک طرف ان کی زندگی تحریک آزادی کی جدوجہد سے پر نظر آتی ہے تو دوسری جانب قرآنی پیغام اور اس کی فکر کی اشاعت میں ہمہ تن مصروف دکھائی دیتی ہے۔ بلاشبہ مولانا کی زندگی مسلمانان عالم کے لیے ایک پیغام ہے۔ ۲۳/فروری ۱۹۶۲ء کو آپ نے نماز عشاء میں بحالت سجدہ دنیائے فانی سے کوچ کیا اور لاہور کے قدیم قبرستان میانی صاحب میں آخری آرامگاہ پائی۔
حوالے:
۱۔مولانا اخلاق حسین قاسمی محاسن ، موضح قرآن،ص۔ ۸۲۱، ذوالنورین اکیڈمی ، بھیرہ ضلع سرگودھا، ۱۹۸۳ء
۲۔ مولانا احمد علی لاہوری کے ترجمہ قرآن کا مطالعہ، حیات الاسلام، جلد ۱۰، جولائی دسمبر ۲۰۱۶، ص،۱۶
۳۔ ترجمہ مولانا احمد علی لاوری، ص۔۳
۴۔مولانا ابوالحسن ندوی، پرانے چراغ، ص، ۱۳۴، مجلس نشریات اسلام، کراچی
۴۔ مولانا احمد علی لاہوری کے ترجمہ قرآن کا مطالعہ، حیات الاسلام، جلد ۱۰، جولائی دسمبر ۲۰۱۶، ص،۱۷
۵۔ ، پرانے چراغ، ص، ۱۳۴

٭مولانا احمد علی لاہوریؒ کے ترجمہ قرآن کا مطالعہ:پروفیسر حافظ سعید احمد/لیکچرار:عبداللہ٭بشکریہ جہات الاسلام

مکمل تحریر اور تبصرے>>